بی جی پی مغربی بنگال میں امن و امان کو نقصان پہونچانے اور ریاستی وزیر اعلیٰ کو بدنام کرنے میں لگی ہے : ترنمول
ہگلی 10/جون ( محمد شبیب عالم ) کورونا اور امفان طوفان کے خلاف جنگ میں وزیر اعلیٰ محترمہ ممتابنرجی کی کردار کی خود تعریفیں کرتے ہوئے دھنیاکھالی کی ایم ایل اے اسیما پاترو اور چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار کو پریس میٹ کے دوران دیکھا گیا ۔ ایک طرف اسیما پاترو جہاں ہگلی لوک سبھا بی جے پی کی ایم پی لاکٹ چٹرجی کا نام لئے بغیر خوب زبانی حملہ کی اور کہا کہ آج قدرتی آفات وبائی بیماری کی وجہ سے پریشان لوگوں کا ساتھ دینے کے بجائے سیاست کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی مرکزی لیڈران انتخاب کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ بی جے پی علاقے میں غلط خبریں افواہیں پھیلا دو فرقوں کے مابین فرقہ وارانہ فساد پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ بی جے پی مغربی بنگال کی ہم آہنگی کو ختم کر دینا چاہتی ہے ۔ اسیما پاترو نے مہاجر مزدوروں کی ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وہیں چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار چک بازار کے کمیونٹی حال میں صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں بی جے پی پر زوردار حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پورے ملک کے عوام کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثر ہورہے ہیں روزی روٹی کے مسائل پیدا ہوگئے ہیں ۔ وہیں اسی درمیان مغربی بنگال میں امفان طوفان کی تباہی نے لوگوں کی حالت بد سے بدتر کردی ہے ۔ مرکزی حکومت ایسے متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے سیاست کرنے پر اتر آئی ہے ۔ ایک تو خود لوگوں کو مدد نہیں کرتی ہے اور جب ریاستی وزیر اعلیٰ عوام کی خدمت میں لگاتار روز اول سے لگی ہیں ۔ ایسے میں انکی حوصلہ افزائی کے بدلے مرکزی حکومت صرف انہیں بدنام کرنے کی فراق میں لگی ہوئی ہے اور لوگوں کی فکر نہ کرکے ابھی سے ہی انتخابی مہم کا آغاز کردی ہے اور ترنمول حکومت کی وداعی کا بھی خواب دیکھنے لگی ہے ۔ اسیت مجمدار نے کورونا ، لاک ڈاؤن اور امفان طوفان کو لیکر ممتابنرجی کی کارکردگی کو گنوایا اور ساتھ ہی کورانا مثبت معاملے ہندوستان کے دوسرے ریاستوں سے بہتر نتیجہ بتایا ۔ لیکن انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اتنا کچھ اچھا کرنے کے بعد بھی بی جے پی ممتا بنرجی ترنمول کے ساتھ ساتھ بنگالیوں کو بھی نیچا دیکھانے میں لگی ہے ۔ انہوں نے ہگلی لوک سبھا بی جے پی کی ایم پی لاکٹ چٹرجی پر ہندو مسلمان کے درمیان نفرت بھڑکانے کا الزام لگایا ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آئے دن ترنمول کے خلاف ادھر ادھر کی افواہیں اور غلط خبریں پھیلا کر ترنمول حکومت کو بدنام کرنے کی کوشیش کررہی ہیں ۔ اسیت مجمدار سے جب پوچھا گیا کہ لاکٹ کا الزام ہےکہ جب سے یہاں کی میونسپلٹیوں میں ایڈمنسٹریٹر بیٹھائے گئے ہیں تب سے کوئی ڈھنگ کا عوامی مد میں کام نہیں ہورہا ہے ۔ مرکزی فنڈ بھی ٹھیک طریقے سے انکے یہاں تک نہیں پہونچایا جارہا ہے ؟ اس کے جواب میں اسیت مجمدار نے کہا کہ اس قدرتی آفات کے وقت انہیں لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے سامنے آنا چاہئے تھا اور تب ہی دیکھ پاتی کہ کیا کتنا کیسا کام ہورہا ہے ۔ مگر افسوس کہ وہ گھر کے اندر ہی رہ کر صرف سیاست کرنا چاہتی ہیں ۔ اس پریس میٹ کے دوران اسیت مجمدار اور اسیماپاترو نے ممتابنرجی کی کارکردگی کی ایک فہرست کو صحافیوں کے سامنے پڑھکر بتایا اور انکی خوب سراہنا کرتے نظر آئے ۔

Comments
Post a Comment