چھ سال بعد نریندر مودی کو بنگال کی جوٹ صنعت کا خیال آیا : سومین مترا
کولکاتا 11 جون (محمد شبیب عالم ) کانگریس کی مغربی بنگال اکائی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب پر تنقید کی ہے۔ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر سومن مترا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ہندوستان چیمبر آف کامرس سے خطاب کے دوران مغربی بنگال میں جوٹ کی صنعت کی بہتری کے بارے میں بات کی لیکن مرکز جوٹ ملوں کو کھولنے کی بات نہیں کررہی ہے ۔ حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر 6 سال بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگال کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب جوٹ کی صنعت مغربی بنگال کے معاشی نظام کی اساس تھی لیکن آج یہ ختم ہورہی ہے۔ بہت سی جوٹ ملیں بند ہیں اور کچے مال کی سپلائی نہیں کی جارہی ہے۔ آج اچانک وزیر اعظم نریندر مودی نے جوٹ کی صنعت کی بہتری کی بات کی۔ اگر وہ واقعی بنگال میں جوٹ ملوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے تو انہیں پہلے بند کارخانوں کو کھولنا ہوگا اور کچے کی مال کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتےہیں تو ان کی تقریر انتخابی شیگوفا کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔

Comments
Post a Comment