لوکل ٹرینیں بند ہونے کی وجہ سے بسوں اور آبی راستوں سے لوگوں کو شہر سے جوڑنے کی کوشش : دلیپ یادو

  ہگلی 10/جون ( محمد شبیب عالم ) آج شری رامیور سے کولکاتا فیئرلی گھاٹ تک فیری سروس کا آغاز ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو ، شری رامپور میونسپلٹی کے سابق چئیرمین امیو مکھوپادھیا اور سات نمبر وارڈ کے سابق کونسلر سنتوش سنگھ ( پپو ) نے ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا ۔   اس سلسلے میں دلیپ یادو نے صحافیوں کو بتایا کہ شری رامپور لوک سبھا کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی کی کوششوں سے آج شری رامپور سے کولکاتا کے لئے فیری سروس کا آغاز ہوا ۔  انہوں نے اور کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوکل ٹرینیں بند ہیں اور ادھر  سرکاری دفتروں کے ساتھ غیرسرکاری دفتر بڑی منڈیاں مارکیٹ ریستوراں سبھی کھول دیئے گئے ہیں ۔ لیکن لوگ اپنے دفتروں تک کیسے پہونچیں ؟ چھوٹے چھوٹے کاروباری اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے کولکاتا کیسے جائیں ۔   انہیں سب باتوں کا خیال میں رکھکر آج بدھ کی صبح سے شری رامپور گھاٹ سے کولکاتا کےلئے فیری سروس شروع کی گئی ہے ۔  انہوں نے یہ کشتی شری رامپور سے چلکر رشڑا اور کون نگر گھاٹوں کے مسافروں کو لیتے ہوئے کولکاتا فیئرلی گھاٹ کے لئے روانہ ہوگی ۔  اسکے علاوہ چندن نگر گھاٹ سے بھی فیری سروس کولکاتا کےلئے شروع کی گئی ہے جو تیلنی پاڑہ بھدریشور سیوڑاپھولی گھاٹ سے مسافروں کو لیکر کولکاتا کےلئے روانہ ہوگی ۔  انہوں نے اور کہا کہ مسافروں کے سہولیات کےلئے ہی کشتیوں کے زریعے لوگوں کو کولکاتا سے جوڑ نے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ اسکے علاوہ سرکاری بسیں بھی ضلع کے کنتی گھاٹ ، چنسورہ ، شری رامپور اور اترپاڑہ سے شروع کی جاچکی ہے تاکہ سرکاری یا غیرسرکاری ملازمت کرنے والے ، کاروباری یا اور لوگوں کو کولکاتا جانے میں دشواری نہ ہو ۔   حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرینوں میں جتنے لوگ سفر کرکے ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں ویسا ان کشتیوں اور بسوں کے زریعے ممکن تو نہیں ہے ۔ لیکن پھر بھی لوگوں کو کچھ حدتک راحت ضرور ملی ہے ۔    وہیں آج ایک مسافر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ کشتی کے زریعے کام پر جانا ممکن نہیں ہے ۔ وقت بھی زیادہ لگ رہا ہے اور کرایہ بھی زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شری رامپور سے کولکاتا کےلئے 46روپئے ایک طرف سے خرچ کرنے پڑے ہیں جو ہرروز ادا کرنا ممکن نہیں لگ رہا ہے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans