ہگلی میں بھی بی جے پی رہنماؤں کے گھروں میں دیکھی ورچوئل ریلی کا جنون

 ہگلی  9/جون ( محمد شبیب عالم  )    مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ورچوئل ریلی کو لیکر پورے بنگال کے بی جے پی خیمے میں آج صبح سے ہی جوش و خروش دیکھا گیا ۔ ایک طرف جہاں ریاستی سطح پر اس ورچوئل ریلی کی تیاری کی گئی تھی وہیں ۔ اضلاع میں بھی بی جے پی لیڈران رہنماء و کارکنان بھی  جوش میں نظر آئے اور صبح سے ہی اپنے اپنے گھروں میں ٹیلی ویژن کو صاف ستھرا کرکے خوبصورت سا پردہ کرسی ٹیبل پر لگاکر سامنے ٹیلی ویژن آن کرکے رکھ دیئے تھے ۔  آج جس عقیدت کے ساتھ لوگ ٹی وی دیکھ رہے تھے معلوم ہورہا تھاکہ لوگ عبادت کے لئے بیٹھے ہوئے ہوں ۔ پوجا کی تھالی اس میں پھول اگربتی لئے ٹی وی اسکرین کے سامنے امیت شاہ کی تصویر کو دیکھتے ہوئے  پوجا پاٹھ شروع کرتے پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ سنگھ بھی بجاتے دیکھائی دیئے ۔ اسکے علاوہ بزرگ بچے نوجوان خواتینوں میں بھی خاصی امنگ دیکھنے کو ملی ۔ جنکے گھروں میں ٹی وی نہیں تھا وہ وہ لوگ اپنی اپنی ہاتھوں میں موبائل لیئے امیت شاہ کی باتوں کو براہ راست سن و دیکھ رہے تھے ۔ ہگلی ضلع بی جے پی مہیلا مورچہ ( بی جے پی خواتین تنظیم ) کی جانب سے امیت شاہ کی ورچوئل ریلی سے لوگوں کو جوڑنے کے لئے ایک کلب نماء گھر میں خصوصی انتظامات کیا گیا تھا ۔ آج کی اس تقریب کے لئے امیت شاہ کی خوب تعریفیں کی گئی ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans