پنڈوا میں بے سہارا خاتون کی عصمت دری کے الزام میں نوجوان گرفتار
ہگلی 9/جون ( محمد شبیب عالم ) آج انسانی شکل میں درندوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ آئے دن اسطرح کی وارداتیں دیکھنے سننے کو ملتے ہیں ۔ آج ایک اور واردات سامنے آیا ہے جہاں ایک پینتالیس سالہ خاتون جس کا خود کا مکان رہنے کا ٹھیکانہ نہیں ہے وہ درختوں کے نیچے اسٹیشن پر اور ادھر ادھر رہ کر زندگی گزارتی ہے ۔ اسی بات کا فائدہ اٹھا کر ایک نوجوان پر اس خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے کا الزام لگا ہے ۔ اس معاملے میں پولیس نے منگل کی صبح ملن آئچ نامی شخص کو گرفتار کی ہے ۔ یہ واقعہ ہے ہگلی ضلع کے بینچی اسٹیشن کے علاقے کا ۔ اس معاملے میں پنڈوا تھانہ کی پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق اس خاتون کا گھر مکان نہیں ہے ۔ دن بھر ادھر ادھر رہکر دن گزارتی ہے اور رات کو اسٹیشن پر جاکر سوجاتی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ عصمت دری کا معاملہ گزشتہ کل یعنی سوموار کی رات کو ہوئی ہے ۔ تھانے میں شکایت خود متاثرہ خاتون نے کی ہے اور کہا ہے کہ وہ درخت کے نیچے سورہی تھی کہ اسے زور زبردستی بانس بگان میں ملن آئچ لیکر گیا اور اسکی عصمت دری کی اور فرار ہوگیا ۔ اس وقت وہ عورت بےہوشی کی حالت میں بانس بگان میں پڑی رہی ۔ ہوش سنبھالنے کے بعد اپنی آپ بیتی علاقائی لوگوں کو بتائی ۔ عورت کی بات سن کر مقامی لوگ سخت ناراض ہو،جائے اور متاثرہ خاتون کو تھانہ لائے ۔ شکایت درج ہونے کے بعد مخصوص الزامات کی بنیاد پر پولیس نے ملن کو گرفتار کیا ۔ ساتھ ہی اس خاتون کو چنسورہ کے امام باڑہ صدر اسپتال میں دآخل کروایا ۔ ملن کی گرفتاری کے بعد پولیس اس سے تفتیش میں لگی ہے ۔

Comments
Post a Comment