آج آرم باغ میں سیکڑوں کی تعداد میں بی جے پی ، سی پی ایم اور ایم آئی ایم کو چھوڑ کر ترنمول کا پرچم تھام لیا
ہگلی10/جون ( محمد شبیب عالم ) ایک طرف جہاں بی جے پی مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی وداعی دیکھ رہی ہے ۔ وہیں ۔ سیکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کو چھوڑ کر لوگ ترنمول کو اپنا رہے ہیں ۔ آج بدھ کے دن آرم باغ اسمبلی کے تحت ایک نمبر مایاپور گرام پنچایت اور دو نمبر ملائے پور گرام پنچایت کے رہنے والے سی پی ایم ، بی جے پی اور مجلسِ اتحاد المسلمین ( ایم آئی ایم ) پارٹی کے کل ڈھائی سو کارکنان ممبران اپنی پارٹی کو چھوڑ کر ترنمول کا پرچم تھام لئے ۔ ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو نے انکے ہاتھوں میں ترنمول کاپرچم لہرا دیا ۔ آج کی اس تقریب میں آرم باغ کے ترنمول ایم ایل اے کرشنا چندر سانترا آرم باغ میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سوپن کمار نندی اور دیگر ترنمول لیڈران و کارکنان بھی شامل تھے ۔ اس دوران دلیپ یادو نے پارٹی میں آئے نئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ممتابنرجی کی ترقیاتی کام ملکر کرنے کی گزارش کیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آج مجھے بےحد خوشی ہورہی ہےکہ کہ ترنمول کانگریس ماں ماٹی مانس سرکار کی کارکردگی سے متاثر ہوکر لوگ ترنمول پارٹی کو اپنا رہے ہیں ۔ انہوں نے نئے مہمانوں کا پوری ترنمول پارٹی کی جانب سے مبارکباد دیا اور ملکر کام کرنے کی یقین دہانی کرایا ۔

Comments
Post a Comment