کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کا نام تبدیل کرنے کے خلاف چنسورہ میں مودی کا پتلا نظر آتش کیا گیا ۔

 ہگلی 10/جون ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع کے چنسورہ گھوڑی موڑ پر وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نظر آتش کیا گیا فارورڈ بلاک کے جانب سے  ۔  ساتھ ہی  گھنٹوں مظاہرے بھی کئے ۔ اس معاملے میں فارورڈ بلاک ضلع کمیٹی کے چئیرمین سنیل ساہا نے بتایا کہ مودی کی اس گھناؤنی حرکت کی ہم مخالفت کرتے ہیں ۔ ابھی ملک میں لوگ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں اور مودی رات کے اندھرے میں کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کا تاریخی نام تبدیل کرکے شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر رکھ دیئے ۔ آخر کیوں ؟  کولکاتا پورٹ ٹرسٹ نام سبھاش چندر بوس نے رکھا تھا اسکے علاوہ اور تین بدرگاہوں کا نام بھی انہوں نے ہی رکھا تھا ۔  مودی آج نام بدل کر صرف غلطی ہی نہیں بلکہ سبھاش چندر بوس کی توہین کئے ہیں ۔  سنیل ساہا نے مودی پر اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی صرف اور صرف نفرت کی سیاست جانتے ہیں کبھی دھرم کے نام پر کبھی مذہب کے نام پر اور اب بنگالیوں کو بنگالی سے لڑانے کی سیاست کررہے ہیں ۔ ھم مودی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے لاکر رہیں گے ۔ مودی کی اسی حرکت کے خلاف آج شام کو انکا پتلا نظر آتش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ آج ریاست بھر میں مودی کے خلاف فارورڈ بلاک راستے پر اتری ہے اور اگر پرانا نام واپس نہیں لانے تک مظاہرے کرتے رہیں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans