ممتا بنرجی کو ایک اور دھچکا ایم ایل اے دیبوشری رائے نے استعفیٰ دے دیا بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہیں ۔


 

  کولکاتا  15/ مارچ (محمد شبیب عالم )  اسمبلی انتخابات سے قبل مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ایک اور دھچکا لگا ۔  ان کی پارٹی کی ایک اور ایم ایل اے دیبوشری رائے نے استعفیٰ دے دیا ہے۔  پیر کے روز رائے نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے ریاستی صدر سبرت بخشی کو بھجوایا  جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ گذشتہ 10 سالوں سے رائدیگھی سے رکن اسمبلی ہیں ۔  پارٹی نے اسے عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا ۔  اس کے لئے شکریہ ۔  انہوں نے لکھا ہے کہ وہ آج سے ترنمول کانگریس کے ساتھ اپنے تمام تعلقات ختم کررہی ہیں ۔  پارٹی نے انہیں کوئی عہدہ نہیں دیا ہے ۔ لہذا کوئی عہدہ چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ 


 قابل ذکر ہے کہ دیبوشری رائے کی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں تیز ہیں ۔  وہ ایک لمبے عرصے سے بی جے پی قائدین سے رابطے میں ہیں جس کی وجہ سے ترنمول کانگریس نے اس بار انہیں اپنی اسمبلی نشست سے ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی اتنا ضرور کہا جاسکتا ہےکہ بی جے پی میں جانے کےلئے راستے بھی کھول رکھی ہیں اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार