تیسری بار کامیابی کےلئے بانسبیڑیا بیرا شاہ بابا کے در پر پہونچے تپن داس گپتا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی30/مارچ ( محمد شبیب عالم ) ستپوگرام کے امیدوار تپن داس گپتا کامیابی کےلئے بیرا مستان درگاہ پر چادر پوشی کیا ۔ دعائیں مانگی تیسری بار کامیابی کےلئے ۔ انکے ساتھ ترنمول مقامی سیکریٹری و ایڈووکیٹ نواب سہیل کے علاوہ کئی ترنمول کارکنان و حامی میں موجود تھے ۔ بتایا جاتا ہےکہ بیرا شاہ بابا بانسبیڑیا اسلام پاڑہ ہالٹ اسٹیشن کے قریب درگاہ کا سالانہ عرس منایا جارہا تھا ۔ اس موقعے پر سپتوگرام کے ترنمول کانگریس امیدوار تپن داس گپتا بھی درگاہ کی زیارت چادر پوشی اور کامیابی کی دعاء کےلئے پہونچے ۔ انکی آمد کی خبر سن کر خاصی تعداد میں علاقائی لوگ بھی جمع ہوگئے ۔ تپن داس گپتا درگاہ کی زیارت کے بعد لوگوں سے بھی ملاقات کیا اور ووٹ دیکر تیسری بار کامیاب کرنے کی گزارش کیئے ۔
Comments
Post a Comment