بنگال میں ہورہے بدعنوانیت کے خلاف اس بار لوگ ووٹ دینگے اور بی جے پی کو کامیاب بنائیں گے : دیپانجن گوہا


 

  
ہگلی20/مارچ ( محمد شبیب عالم ) چندن نگر اسمبلی سے بی جے پی کے امیدوار دیپانجن گوہا آج اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ انتخابی مہم چلاتے ہوئے پرچہ نامزدگی داخل کئے ۔  اس دوران انکے حمایتیوں نے ریاستی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے ڈی ایم دفتر تک گئے ۔  پرچہ نامزدگی کے بعض دیپانجن نے اخباری نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ بنگال میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونے جارہی ہے ۔ ریاست کے عوام بلکل سائلنٹ ( خاموش ) نظر آرہے ہیں اور خاموشی کے انداز میں ہی اس دفعہ ریاستی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف لوگ ووٹ ڈالیں گےاور بی جے پی کو کامیاب بنائیں گے ۔ ترنمول کےلئے اب جانے کا وقت آگیا ہے ۔  انہوں نے اور کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں یہاں ایک بھی کل کارخانے نہیں لگے ۔ نوجوانوں میں بےروزگاری کی تعداد بڑھتی جارہی ہےاور حکومت کہتی ہےکہ " کھیلا ہوبے "  لوگوں کو روزی روزگار دلانے کی بات نہیں کرکے کھیلا کھیلنے کی بات کرتی ہے ترنمول ۔ مگر اصل کھیلا تو ریاست کے ساتھ چندن نگر کے ووٹر دیکھائیں گے ۔ انہوں نے اور کہا کہ اب بنگال میں نفرت کی سیاست نہیں عوامی ترنمول کیسے ہو بس اسکی سیاست ہوگی ۔  اس دوران ان سے پوچھاگیا کہ ووٹ کیا کہہ کے مانگیں گے ؟ اس پر انہوں نے کہا بنگال سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کے لئے ووٹ مانگیں گے ۔ بےروزگاروں کو روزگار دلانے کےلئے ووٹ مانگیں گے ۔ کل کارخانے کھلوانے کےلئے ووٹ مانگیں گے ۔ مجھے پورا یقین ہے اس بار اسی مدعے پر لوگ ووٹ پر کریں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार