چاپدانی اسمبلی سیٹ سے ترنمول امیدوار ارندم گائن پرچہ نامزدگی داخل کیا


 

  
ہگلی22/مارچ ( محمد شبیب عالم ) آج چاپدانی اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار ارندم گائن نے شیرامپور صدر دفتر میں اپنی پہلی اسمبلی انتخاب کےلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ اس موقعے پر انکے ساتھ چاپدانی میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ پرچہ داخل کرنے کے بعد انہوں نےکہا کہ پہلے ٹکٹ ملنے کے بعد خوش ہوا تھا آج پرچہ داخل کرکے بےحد خوشی ہورہی ہے ۔  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے جوٹ ملوں کے مسائل پر غوروخوض کرکے جوٹ مل کے مزدوروں کے مسائل کو اپنا مسلہء بتایا اور کہا کہ میں اس متعلق مزدوروں کے ساتھ مل کر انکے مسائل حل کرونگا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ارندم گائن نے کہا کہ میرے سامنے مقابلے میں نہ کانگریس ہےاور نہ ہی بی جے پی ۔ بی جے پی جسطرح سے عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے ۔ اچھے دن اور پندرہ کروڑ کا وعدہ کرکے ملک کے عوام کو مہنگائی کی بوجھ تلے دبا کررکھ دیا ہے عوام اب انکے جھوٹے وعدوں میں نہیں آنے والے ہیں ۔ رہی بات کانگریس کی تو گزشتہ پانچ برسوں میں کانگریس چاپدانی کے عوام کو کیا دیا ۔ آج جو کچھ بھی چاپدانی کو ملا ہے یہ سب ترنمول کا دین ہے پانی بجلی صاف صفائی سے لیکر اسکول اسکالرشپ ، مفت راشن ، سائکل ، لیپٹاپ کےلئے نقدی رقم شادی کے لئے روپئے اور بہت ساری ضروریات ممتا بنرجی کی جانب سے عوام تک پہونچائی گئی ہے اور تیسری دفعہ ممتا بنرجی کی حکومت بنی تو اور بھی بہتر سہولیات فراہم کئے جائیں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार