رشڑا تھانہ کے تحت کنڈو کالونی میں ایک شخص کا خون شک کی بنیاد پر دو شخص گرفتار


 

                ہگلی16/مارچ ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ رات کو رشڑا تھانہ کے تحت کنڈو کالونی میں ایک شخص کو موت کی نیند سلادیا گیا ۔  پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرنے والے شخص کا نام آنند سنگھ عمر 30 سال بتائی جارہی ہے ۔  اس شخص پر تیز دھار اصلحے سے حملہ کیا گیا ہے ۔ جسم پر کئی جگہ کٹے پھٹے کا نشان بھی پایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی اس پر گولی بھی چلائی گئی ہے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گزشتہ کل رات گیارہ بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔  اس قتل کی وجہ روپئے کی لین دین بتائی جارہی ہے ۔ یہ شخص کچھ لوگوں کو تیس ہزار روپئے قرض دیا تھا ۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ 2018 میں آنند سنگھ کے خلاف وصولی کرنے کا معاملہ درج ہوا تھا ۔ مگر ادھر گزشتہ دو برسوں میں اسکے خلاف ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا ہے ۔ وہ کچھ دنوں سے کولکاتا بڑا بازار میں کام کررہا تھا ۔ کل رات کام سے واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میں ہی کچھ شرپسندوں نے اسے گھیر لیا اور حملہ کردیا ۔ جسکی وجہ سے موقعے پر ہی اسکی موت ہوگئی ۔  پولیس اسکی لاش کو برآمد کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کےلئے شیرامپور والس اسپتال میں بھیج دی ہے ۔ وہیں اس قتل کے خلاف مہم چلاکر پولیس نے شک کی بنیاد پر دو لوگوں کو گرفتار کی ہے ۔ فلحال ان سے تفتیش جاری ہے ۔ قتل کی اصل وجہ جاننے میں پولیس لگی ہوئی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार