لاکٹ کا انتخابی مہم بیل گاڑی سے ۔


 

 
ہگلی26/مارچ ( محمد شبیب عالم ) پیٹرول ڈیزل کی مہنگائی کا اثر چنسورہ سے بی جے پی کی امیدوار لاکٹ چٹرجی پر بھی دیکھا ۔ جمعہ کی صبح چنسورہ اسمبلی حلقہ کے تحت پولوا دنارپاڑہ سے پولوا اسپتال موڑ تک اپنے انتخابی مہم کے دوران " بیل گاڑی " پر نظر آئی لاکٹ چٹرجی ۔ لاکٹ ہگلی لوک سبھا سے ایم پی بھی ہیں ۔ مگر اس اسمبلی انتخاب میں چنسورہ کے سیٹ سے اپنی قسمت آزما رہی ہیں ۔  چنسورہ سیٹ پر گزشتہ دس برسوں سے ترنمول کانگریس کا قبضہ ہے ۔ یہاں سے لگاتار دو مرتبہ اسیت مجمدار ترنمول کے ٹکٹ پر کامیاب ہوتے ہیں ۔ لیکن کہا جا رہا ہےکہ اس مرتبہ کی لڑائی تھوڑی مشکل لگ رہی ہے ۔  وہیں آج لاکٹ کی اس حرکت سے عام لوگوں میں چرچہ ہےکہ کہیں نہ کہیں پیٹرول ڈیزل کی مہنگائی کی مار لاکٹ بھی جھیل رہی ہیں ۔ مگر منھ سے ظاہر نہیں کرپارہی ہیں ۔ ورنہ بیل گاڑی پر گلی محلوں میں گھومتے دیکھائی نہیں دیتیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same