مخالف جماعتوں کو خاموش کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی : سونیا گاندھی

نئی دہلی 5/اپریل - کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس کی آواز کو دبانے کے لیے تمام طریقے اپنا رہی ہے، لیکن کانگریس عوام کی آواز بنے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پر دباؤ بنائے گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ حکمراں پارٹی نے پولرائزیشن کی سیاست کرکے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ۔  لیکن کانگریس اس سے مایوس نہیں ہے اور عوام کے امور اٹھاکر عوام کے لئے کام کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو کسی بھی طریقے سے دبانا چاہتی ہے۔ وہ مہنگائی کے معاملے پر اپوزیشن کی بات نہیں سن رہی اور محنت کش طبقے کا مسلسل استحصال کر رہی ہے۔ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 28 اپریل کو ملک گیر ہڑتال نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل کے سامنے جھکنا پڑے گا ۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے تعلق سے حکومت سے مسلسل بحث کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن حکومت ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت بحث کرنے کی بجائے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کانگریس کے لیے مایوس کن رہے ہیں اور اس معاملے پر پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی میں بھی بات ہوئی ہے۔ وہ اس سلسلے میں جو انہیں تجاویز ملی ہیں ان پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

پنچایت ووٹ سوک کی نگرانی میں ، مرکزی فورس لاپتہ ، کہیں جھڑپ ، کہیں چلی گولی تو کہیں بلیٹ باکس پانی میں پھینکا ۔

بانسبیڑیا میں ہنومان جینتی کا جلوس پولیس انتظامیہ قانون کو ٹھینگا دیکھاتے ہوئے اصلاحات کی نمائش ڈی جے کے گانوں کے ساتھ گالی گلوچ انتظامیہ تماشائی بنی رہی ، باوجود مسلمان پانی پلاتے رہے ۔

آج گرونانک کے 550 ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر بانسبیڑیا کے مسلمانوں نے سکھ گرو کو پنجابی زبان میں کلام پاک بطورِ تحفہ پیش کیا ۔