پنچایت ووٹ سوک کی نگرانی میں ، مرکزی فورس لاپتہ ، کہیں جھڑپ ، کہیں چلی گولی تو کہیں بلیٹ باکس پانی میں پھینکا ۔



 ہگلی8جولائی( محمد شبیب عالم )  الیکشن شروع ہونے سے پہلے آرام باغ میں بم اور گولیوں کی آوازیں آئیں ۔  آرام باغ کے  ستماسا علاقے  میں بوتھ نمبر 273 سے آزاد امیدوار جہان آرا بیگم کے الیکشن  ایجنٹ قیام الدین ملک پر گولی چلائی گئی ۔ شدید  طور پر  زخمی حالت  میں  پہلے اسے دکشن نارائن پور رورل ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔  بعد ازاں ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے آرام باغ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا ۔  حکمران جماعت پر فائرنگ کا الزام لگایا گیا ہے ۔  حالانکہ اس الزام کو بےبنیاد بتایا  ترنمول نے ۔ وہیں   دوسری جانب آرام باغ کے علاقے کے آرنڈی گرام پنچایت 2 میں پولنگ اسٹیشن پر بمباری ہوئی بم سے آرنڈی 2 نمبر  پنچایت کے سابق  پنچایت ممبر و   ترنمول کانگریس لیڈر سہراب حسین کے بیٹے جمیر حسین زخمی ہوگئے ۔  آزاد امیدوار پر بم پھینکنے کا الزام ہے ۔  یہ واقعہ ووٹ ڈالنے جاتے وقت پیش آیا ۔آزاد اور ترنمول کے درمیان صبح سے ہی بم باری کا سلسلہ جاری تھا ۔   ضمیر  حسین کی آنکھ پر چوٹ لگی ہے ۔   زخمی ضمیر کو   آرام باغ میڈیکل کالج اسپتال میں بھرتی کرایا  گیا   ہے ۔ اس واردات کےبعد گھنٹوں    ووٹنگ بند تھی ۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کی ۔ خبر لکھے جانے تک  کشیدگی عروج پر ہے ۔ وہیں آرام باغ کے دھام سا علاقے میں چھپا ووٹ کا بی جے پی نے ترنمول پر الزام لگایا جس کے نتیجے میں بلیٹ باکس ہی پولیس اسٹیشن سے لیکر ایک شخص فرار ہوگیا اور باکس کو تالاب میں پھینک دیا ۔ دو عدد بلیٹ باکس تالاب میں گھنٹوں تیرتا رہا ۔ آخر میں علاقائی لوگوں کی مدد سے پولیس نے باکس کو باہر نکلوایا ۔  اس واردات کےبعد پورے علاقے میں ایک سے افراتفری سی مچ گئی ۔  اس معاملے میں بی جے پی نے الزام لگایا کہ یہاں 141 نمبر بوتھ پر ترنمول حمایتی چھپہ ووٹ مار رہےتھے یہ دیکھتے ہوئے ترنمول اور بی جے پی کے درمیان پہلے جھڑپ ہوئی اسکے بعد اچانک سے ایک بی جے پی حمایتی وہاں رکھے بلیٹ باکس کو اٹھا اور فرار ہوگیا اور تالاب میں پھینک دیا وہیں ایک اور شخص دوسرا بلیٹ باکس بھی تالاب میں پھینک دیا ۔  یہاں کے ووٹروں نے بھی الزام لگایا کہ یہاں ایک بھی مرکزی فورس تعینات نہیں ہے سوک وولنٹیر ووٹنگ کروارہے ہیں ۔ ادھر ہگلی ضلع کے پرشوڑا تھانہ کے تحت دیہی بات پور پنچایت کے ہوماچوک پرائمری اسکول کے بوتھ نمبر 56 پر ایک اور واردات پیش آیا بی جے پی ترنمول پر چھپہ ووٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کا ایک حمایتی بلیٹ باکس میں روشنائی اور پانی ڈال دیا ۔ اس حرکت کو دیکھ لوگوں میں افراتفری مچ گئی کافی دیرتک ووٹنگ بھی بند رہی ۔  زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بلیٹ باکس میں روشنائی اور پانی تو ڈالا ہی ساتھ ہی تمام ضروری کاغذات بھی اٹھا کر تالاب میں پھینک دیا ۔     انکا الزام ہےکہ صبح جیسے ہی ووٹنگ شروع ہوئی اسکے ٹھیک ایک گھنٹے بعد ہی ترنمول حمایتیوں نے چھپہ ووٹنگ شروع کردیا وہ بھی اپنے منھ کو ماسک اور گمچھے سے ڈھک کر ۔ اس واردات کےبعد گھنٹوں ووٹنگ بند رہی ۔ یہاں بھی مرکزی فورس کا دور دور تک سایہ تک دیکھائی نہیں دیا ۔ تارکیشور میں بھی ووٹنگ کے دوران حالات ناخوشگوار پائے گئے یہاں 148 نمبر بوتھ  پر ترنمول اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی ۔ وہیں  تارکیشور کے ناہٹا مال پہاڑپور کے ٹپنا علاقے میں بوتھ نمبر 146 سے ترنمول کے باغی امیدوار پنٹو سنگھ کی بیٹی چندا سنگھ کو گولی ماردیا گیا ۔ گولی اسکے سر پر لگی ہے ۔ زخمی حالت میں  کولکاتا میڈیکل اسپتال میں  داخل کرایا گیا ہے ۔ اسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ الزام ترنمول کانگریس پر لگائی گئی ہے ۔  زخمی لڑکی کے والد پنٹو سنگھ کا الزام ہےکہ گزشتہ کل رات کچھ شرپسند اسکے گھر پر آئے انکے ہاتھوں میں بندوق تھی سب سے پہلے کسی بات کو لیکر انکے درمیان تکرار ہوئی  اسکے بعد گھر کے کی لوگوں کو بندوق کی پچھلے حصے سے حملہ کیا اور فرار ہونا چاہتے تھے کہ اسی درمیان پنٹو سنگھ کا بیٹا اور بیٹی کہیں سے واپس اپنے گھر موٹرسائیکل سے اتر ہی رہے تھے کہ ان بدمعاشوں نے پنٹو سنگھ کے بیٹے شریمنت سنگھ کو نشانہ بناکر گولی چلایا لیکن گولی انکی بیٹی کو جالگی ۔  ادھر اس الزام پر ترنمول کانگریس امیدوار اروند دھارا کا کہنا ہےکہ ترنمول پر الزام لگایا جارہا ہے کسی نے بھی ہماری طرف سے گولی نہیں چلائی ہے ۔ادھر ہگلی ضلع کے شیرامپور کے پیاراپور گرام پنچایت کے ملکی بادام تلہ 235 نمبر بوتھ کے سامنے موٹرسائیکل سواروں کی ہجوم سے مقامی لوگ تیش میں آگئے اور موٹرسائیکل سوار ٹیم کو گھیر لیا اسکے بعد جمکر جھڑپ ہوئی ۔ آخر میں پولیس کی مداخلت پر حالات قابو ہوا ۔  وہیں دوسری جانب گوگھاٹ کے کمارگنج پونڈہت پرائمری اسکول میں علاقائی لوگوں نے ووٹنگ بند کروادیا ۔ لوگوں کا الزام ہےکہ یہاں ایک امیدوار کو کسی وجہ سے پولیس اپنے قبضے میں  لے لی تھی ۔ نتیجے میں دن کو گیارہ بجے تک ووٹنگ بند رہی ۔  ادھر ہگلی ضلع کے بنڈیل ودیا مندر ووٹنگ مرکز سے چنسورہ پولیس کے آئی  سی نے ایک نوجوان کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا ۔ گرفتار نو عمر لڑکے کا کہنا ہےکہ وہ اسکول کے احاطے میں سیگریٹ پی رہا تھا اسکا قصور بس یہی تھا ۔ اس لڑکے سے پوچھا گیا کہ تمہیں پتہ نہیں کہ یہاں ووٹنگ چل رہی اور یہ سیگریٹ پینے کی جگہ ہے ؟ اسکا جواب اس نے کچھ بھی نہیں دیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

بانسبیڑیا میں ہنومان جینتی کا جلوس پولیس انتظامیہ قانون کو ٹھینگا دیکھاتے ہوئے اصلاحات کی نمائش ڈی جے کے گانوں کے ساتھ گالی گلوچ انتظامیہ تماشائی بنی رہی ، باوجود مسلمان پانی پلاتے رہے ۔

آج گرونانک کے 550 ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر بانسبیڑیا کے مسلمانوں نے سکھ گرو کو پنجابی زبان میں کلام پاک بطورِ تحفہ پیش کیا ۔