بےروزگار اہل اساتذہ کی باعزت بحالی کا مطالبہ لئے نبننا مہم ہتھکڑیاں لگائے قیدیوں کے کپڑے پہن کر کیا مظاہرہ


ہوڑہ /14جولائی ( محمد شبیب عالم ) ایک ہی ہفتے میں آج دوسری دفعہ بےروزگار اساتذہ نبننا گھیراؤ کےلئے راستے پر اتر گئے ۔ ہوڑہ اسٹیشن ٹیکسی اسٹینڈ پر جمع ہوئے اور وہاں سے جماعت کی شکل میں آگے بڑھے  لیکن جیسے ہی ہوڑہ میدان پہونچے پولیس انہیں روک دی ۔ کافی دیر تک پولیس کےساتھ بحث تکرار ہوئی ۔ اس دوران پولیس بار بار کہتی نظر آئی کہ آپ لوگوں کو یہاں سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں ہے ۔  اسی دوران کچھ مظاہرین جھونڈ بناکر آگے بڑھ گئے لیکن پولیس کی چوکسی سخت تھی یہاں ملک پھاٹک موڑ کو لاے کے گارڈ وال بناکر گھیر دیا گیا تھا ۔ یہاں کچھ دیر تک پولیس اور احتجاجیوں کےساتھ جھڑپ ، دھکا مکی بھی ہوئی  ۔ لیکن کسی بھی حالت میں وھ آگے بڑھ نہیں سکے اور وہیں راستے پر بیٹھ گے ۔  اس  دوران  یھ نعرہ لگاتے دیکھائی دیئے کہ " وزیر اعلیٰ ہم پر گولی چلانے کا آرڈر دے دیجئے یا ہم سے ملاقات کیجئے "  یہاں وزیر اعلیٰ کے خلاف بھی نعرے لگاتے دیکھائی دیئے ۔    آخر میں پولیس سامنے آئی اور کہا کہ چیف سیکریٹری آپ لوگوں سے بات کرینگے ۔ آپ کچھ لوگوں کا نام دیں ۔ اس پر مظاہرین کل بیس لوگوں کا نام سامنے رکھے ۔ اسکے بعد شام چار بجے ہوڑہ شب پور پولیس لائن میں  چیف سیکریٹری ، ڈی جی اور پولیس کمشنر کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔ لیکن میٹنگ کے دوران ہی دس منٹ میں ہی چیف سیکریٹری کچھ ضروری اور اہم دوسری میٹنگ بتاکر چلےگئے ۔ وہیں ڈی جی تقریباً پینتیس منٹ تک مظاہرین کےساتھ میٹنگ کئے اسکے وہ بھی وہاں سے چلےگئے  ۔   اس دوران سوال یہی آیا کہ آپ عدالتی قانون کو مانتے ہوئے امتحان میں بیٹھیں ۔  اس سے قبل آج اس نبننا مہم کو لیکر صبح سے ہی پولیس کی سخت سیکوریٹی دیکھی گئی  جگہ جگہ بریکیڈ ، ڈرون کیمرے سے نگرانی رکھی گئی تھی ۔  راستے پر بیٹھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس بھی ہمارے ساتھ آئے اور بیٹھے  ہم راستے سے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔ یہاں موجود بدھان نگر پولیس کمشنر بھی موجود تھے  انہیں دیکھ کر احتجاجیوں انہیں بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔ خبر لکھے جانے تک پولیس لائن میں میٹنگ جاری ہے ۔ انکی واپسی کا انتظار باہر باقی کے اساتذہ بیٹھے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार