عوامی مسائل کے مدنظر آئی ایس ایف کا ہوڑہ میں عوامی میٹنگ
ہوڑہ/11اگست ( محمد شبیب عالم ) انڈین سیکولر فرنٹ (I.S.F)کے چیر مین اور بھانگر اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے (M.L.A) پیرزادہ نوشاد صدیقی کے ہدایت پر آئندہ ۱۵ اگست یومِ آزادی سے پہلے اپنے اپنے علاقے کے مسائل اور بدحالی پر آئ ایس ایف (I .S.F) کے ممبران و کارکنان میٹینگ منعقد کی جارہی ہے جس میں عوام کی مشکلات جیسے ٹوٹا پھوٹا راستہ ' ہفتوں تک بارش کا پانی لگا رہنا ' ہاسپیٹل کی بدحالی ' سرکاری تعلیمی اداروں میں لاپرواہی ' الیکٹرک سپلائ (CESC) کا ظلم ' دھوکہ وجھوٹ اور BJP سے ملی بھگت پر بنی ہوئ TMC سرکار کی رشوت خوری کے خلاف زمینی سطح پر عوام کی پریشانیوں کو حل کرنے کے لیئے اور عوامی بیداری لانے کے لئے ہر علاقے میں اسٹریٹ کارنر پروگرام کیا جائے
اسی گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ناصرخان للا کے کے رہنمائی میں
ٹکیہ پاڑہ مچھلی ہٹہ بازار کے موڑ پر ایک کامیاب پروگرام ہوا جس میں سماج کے ہر طبقہ سے لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی
عوام کے مسائل اور پریشانیوں پر آواز بلند کی گئ
بہت سے لوگوں نے آئ ایس ایف (I.S.F) کا جھنڈا تھام کر پارٹی جوائن کیا
سوئ ہوئ حکومت کو جگانے کے لیئے عزم و حوصلہ کے ساتھ سڑک سے لیکر سدن تک تحریک چلانے کا اعلان کیا -
جس میں مولانا سید آصف اقبال ' اکبر علی ' شیخ سلیمان رضوی ' محمد ریاض ' شمیمہ خاتون ' تبسم آرا 'شیخ قدرت اللہ ' جاوید احمد ' بابو بھائ ' محمدعالم ' محمد عرفان ' و دیگر ممبران وکارکنان پیش پیش رہے -
ٹکیہ پاڑہ کی عوام کا بھر پور سپورٹ کرنے کے لیئے
آئ ایس ایف سینٹرل ہوڑہ ضلع کمیٹی تہہ دل سے شکریہ اداکرتی ہے -
Comments
Post a Comment