وِیشالی کے سینئر صحافی ڈاکٹر ششی بھوشن "سمرن اُدنت مارٹنڈ اعزاز 2026" سے سرفراز

 

ہندی صحافت کے 200 سال پورے ہونے پر کولکاتا کی سرزمین پر ملا اعزاز، مبارک باد کا سلسلہ جاری 

حاجی پور‌. ہندی صحافت کے دو سو سالہ شاندار سفر کی تکمیل کے موقع پر 30 مئی کو کولکاتا گرلز کالج میں ایک باوقار بین الاقوامی سمپوزیم اور "سمرن اُدنت مارٹنڈ اعزاز 2026" تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بہار کے معروف اور سینئر صحافی ڈاکٹر ششی بھوشن کمار کو مادری زبان اور انسانی حقوق کی صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اس باوقار اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ تقریب سارک جرنلسٹ فورم (انڈین چیپٹر) اور بھارتی ہندی پروفیسر پریشد کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں سارک ممالک کے صحافیوں، ماہرین تعلیم، ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ششی بھوشن کمار کو یہ اعزاز جنوبی ایشیائی ممالک میں مادری زبان کی ترویج اور انسانی حقوق کی صحافت کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ممتاز پروفیسر اور معروف دانشور پروفیسر شَمبھو ناتھ تیواری تھے، جبکہ دہلی یونیورسٹی کی سینئر استاذہ اور سارک جرنلسٹ فورم کی مرکزی کمیٹی کی رکن پروفیسر اسمیتا مشرا بھی خصوصی طور پر موجود تھیں۔ بھارتی ہندی پروفیسر پریشد کے جنرل سکریٹری پروفیسر سنجیو دوبے سمیت ملک و بیرونِ ملک سے تقریباً ایک سو صحافی، پروفیسر، ادیب اور ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال کولکاتا گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر ستیہ اپادھیائے نے کیا، جبکہ اسٹیج کی نظامت سارک جرنلسٹ فورم انڈیا چیپٹر کے صدر ڈاکٹر انیرُدھ سدھانشو نے انجام دی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ششی بھوشن کمار کو رواں سال سری لنکا کی معروف تنظیم ساؤتھ ایشیا کولیبوریشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جنوبی ایشیا کے ممالک بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، بھوٹان اور سری لنکا میں صحافتی قیادت کے اعتراف میں "ساؤتھ ایشیا ہیرو ایوارڈ 2026" سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اس سے قبل سال 2025 میں نیپال کے مادری زبان کی صحافت کے بانی دھرم آدتیہ دھرم آچاریہ کے نام سے منسوب "دھرم آدتیہ دھرم آچاریہ بین الاقوامی مادری زبان صحافت اعزاز 2025" بھی ڈاکٹر ششی بھوشن کمار کو دیا گیا تھا۔ یہ اعزاز انہیں سارک ممالک میں مادری زبان کے فروغ اور غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ملا تھا۔ ڈاکٹر ششی بھوشن کمار کو تھائی لینڈ، ماریشس اور دیگر کئی ممالک و اداروں کی جانب سے بھی مختلف قومی و بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ ان کی یہ کامیابیاں نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ اس اعزاز کے لیے اردو میڈیا فورم وِیشالی کے سرپرست محمد عظیم الدین انصاری، سکریٹری و مشہور صحافی محمد شاہ نواز عطا وغیرہ ہم نے جناب ڈاکٹر ششی بھوشن کمار کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans