پچیس کیلو گانجا کے ساتھ تین شرپسندوں کو شری رامپور کی پولیس نے گرفتار کی کافی تعداد میں ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ۔
ہگلی26/اگست (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع پولیس گزشتہ دوماہ سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہے ۔ جب سے یہاں چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر اپنا وعدہ سنبھالے ہیں ۔ تب سے یہاں کے شرپسندوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں آئے دن کسی نہ کسی علاقے کے شرپسند چور ڈکیت خونی جیسے مجرم گرفتار ہورہے ہیں ۔ ابھی دو روز قبل ترنمول لیڈر دلیپ رام قتل معاملے میں کچھ لوگوں کی گرفتاری ہوئی تھی ۔ اسکے ساتھ ہی اسکے دوسرے ہی دن چنسورہ کا مشہور بدنام زمانہ ٹوٹن کو اسکے ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اور آج پھر سے تین شرپسندوں کو پولیس ہتھیار اور گانجا کے ساتھ گرفتار کی ہے ۔ پولیس کی اس کارکردگی سے مجرموں کے ہوش ٹھکانے لگ گئے ہیں ۔ آج شرپسندوں کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ گزشتہ 18اگست کی رات شری رامپور دہلی روڈ کے علاقے سے رنجیت سنگھ عرف کیلے نامی ایک شرپسند کوگرفتار کیا گیا تھا ۔ اس سے تفتيش کے بعد آج اور تین شرپسندوں کنہائی داس تاپس چودھری اور راکیش سنگھ کو گرفتار کیا گیا ۔ یہ سب شری رامپور کے مانک تلہ علاقے کے رہنے والے ہیں ۔ انکے پاس سے 25کیلو گانجا کے ساتھ چار عدد ون سوٹر کے ساتھ چار عدد ...