ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے جلد ہی کروں گا ملاقات: ڈونالڈ ٹرمپ
واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے جلد ہی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی سمت میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں ہونے والے ’ ہاوڈی مودی‘ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہندوستانی امریکیوں سے خطاب کریں گے۔ لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے کب اور کہاں ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں ایک سوال کے جواب میں نامہ نگاروں سے کہا ’’ میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کروں گا اور میں ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے ملاقات کروں گا‘‘۔ ٹرمپ کے پروگرام کے مطابق، وہ پاکستان کے وزیر اعظم سے اس مہینہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کر سکتے ہیں