ہگلی ضلع کے اکیس کونٹینٹ زون علاقے میں لاک ڈاؤن آج سے سات دنوں تک سخت نگرانی چنسورہ اور آرم باغ محکمہ میں کوئی کونٹینٹ زون نہیں
ہگلی9/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں نہ کورونا لوگوں کا پیچھا چھوڑ رہا ہے اور نہ ہی لاک ڈاؤن ۔ اب ایک دفعہ پھر سے لاک ڈاؤن کی خبریں پاکر لوگوں میں خوف و دہشت جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تو موت یقینی ہے ۔ مرض سے مریں یا نہیں مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضرور مرجائیں گے ۔ آج کولکاتا ، ہوڑہ اور دونوں چوبیس پرگنہ کے ساتھ ہگلی ضلع کے چودہ شہری علاقے اور سات دیہی علاقوں کو کونٹینٹ زون کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے ۔ یہ علاقے کچھ اسطرح سے ہیں ۔ ہگلی ضلع کا شہری علاقوں میں چندن نگر میونسپل کارپوریشن کے تحت تانتی بگان اور اسکا نزدیکی علاقہ ، کولہو پوکھور اور اسکا قریبی علاقہ ، بڑابازار اور کوٹھی ماٹ ، گوندل پاڑہ ( وارڈ نمبر 5 - 12 - 26 اور 33 ) ۔ بھدریشور میونسپلٹی کے تحت تیلنی پاڑہ وارڈ نمبر 13 ۔ اسکے بعد بیدیاباٹی میونسپلٹی کے تحت بیگھاموڑ ، مالی بگان ، سیوڑاپھولی کا کچھ علاقہ ، سرکار میدان ( وارڈ نمبر 9 اور 18 ) ۔ سیرامپور میونسپلٹی کے تحت گوال پاڑہ اور اسکے اردگرد کا علاقہ ( وارڈ نمبر 19 اور 25 ) ۔ کونگر میونسپلٹی...