Posts

کولکاتا میں 5 سے 8 نومبر، 2019کے دوران 5واں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کا اہتمام

Image
کولکاتا‘30/اکتوبر، 2019: کولکاتا میں 5 سے 8 نومبر، 2019 کے دوران 5واں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کا اہتمام کیا جائے گا۔ آئی آئی ایس ایف ایک ایسا فیسٹول ہے جو ملک اور بیرون ملک کے سائنسدانوں، ٹکنوکریٹس، طلبا، انوویٹرس، کرافٹس مین اور کسانوں کے ذریعہ کی گئی ملک کی ترقیات کی حصولیابیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ مذکورہ خیال محکمہ برائے سائنٹیفک و انڈسٹریل ریسرچ(ڈی ایس آئی آر) کے سکریٹری و سی ایس آئی آر کے ڈائرکٹر جنرل پروفیسر شیکھر سی مانڈے نے پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس سماج نے ہمیشہ سائنسی اور معاشی طور پر نئی نئی حصولیابیوں کو نمایاں کیا ہے جو ترقیات کی ضمانت ہے۔ تاہم آئی آئی ایس ایف برسوں سے ایک منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے جو عوام سے سائنس اور تکنالوجی کو جوڑتا رہا ہے۔  سی ایس آئی آر - سی جی سی آر آئی کے ذریعہ منعقدہ تقریب میں کولکاتا کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 280 طلبا شریک ہوئے اور انہوں نے مختلف سائنسی تجربات سے قربت حاصل کرنے کیلئے مختلف لیباریٹریوں کا دورہ بھی کیا۔ آئی آئی ایس ایف - 2019 سے منسلک رواں سال کا موضوع ’’رائزن انڈیا- تحقیق، تجدید اور ...

بھیا دوج کے مقدس تہوار کے موقع پر ملک وقوم کو وزیراعظم کی مبارک باد

Image
  نئی دلی، 29 اکتوبر۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھائیوں اور بہنوں کے درمیان محبت کے مقدس رشتے کو فروغ دینے والے تہوار بھیا دوج کے موقع پر ملک وقوم کو مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ ‘بھائی-بہن کی محبت اور پیار کی علامت کی حیثیت رکھنے والے بھیا دوج کے تہوار پر آپ سبھی کو بہت بہت مبارک باد۔ خدا کرے کہ یہ مقدس موقع آپ کے رشتوں کو مزید مضبوط بنائے’۔ Narendra Modi ✔ @narendramodi भाई-बहन के स्नेह और प्यार के प्रतीक पर्व भाई दूज पर आप सभी को बहुत-बहुत बधाई। यह पावन-पुनीत अवसर आपसी रिश्तों को और प्रगाढ़ करे।

سعودی عرب کے ساتھ کلیدی شراکت داری ، مضبوط باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گی: وزیراعظم

Image
نئی    دہلی۔ 29 ؍اکتوبر۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور سعودی عرب کے مابین  کلیدی شراکت داری  معاہدے پر دستخط کیے جانے سے  باہمی مضبوط تعلقات  کو دونوں ممالک کے مابین مزید استحکام حاصل ہوگا۔ وزیر اعظم مملکت سعودی عرب کے   دورے پر ہیں اور  عرب نیوز سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔ تین برسوں میں وزیراعظم مودی کا  اس مملکت کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ممالک جی۔ 20 کے دائرے کے تحت مل جل کر کام کرتے رہے ہیں جس کا مقصد عدم مساوات کا خاتمہ  اور ہمہ گیر ترقیات کو فروغ دینا ہے۔ مستحکم تیل قیمتوں کو عالمی معیشت کی نمو کے لئےاہم عنصر قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے  بھارت کی توانائی ضروریات کی تکمیل کرنے والے  ایک  معتبر وسیلے کے طور پر مملکت سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔ اپنے اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ عالی جناب محمد بن سلمان کے مابین  عمدہ ذاتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ  2016 میں  مملکت سعودی عربیہ کے میرے پہلے دورے سے لی...

دیوالی کی رات میماری کے قریب نیشنل ہائی وے پر دلدوز سڑک حادثہ چار پولیس والے کی موت ۔

Image
   مشرقی بردوان 28/اکتوبر (محمد شبیب عالم ) ایک طرف جہاں پورا ملک روشنی کا تہوار دپوالی کا جشن منارہا تھاوہیں مشرقی بردوان کے میماری تھانے کے قریب پالسٹ نیشنل ہائی وے 2پر ایک دلدوز حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثے میں چارپولس والوں کی موقعے واردات پر ہی موت ہوگئی ۔  اس معاملے میں پولیس اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق بروان کے جانب ایک کار پر سوار ہوکر بردوان کے کسی تھانے کے پولیس والے جارہے تھے کہ اچانک سامنے سے ریت سے بھری ایک ٹرک آئی اور دونوں کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ جسکی وجہ سے کار بوری طرح سے ٹوٹ کر چور ہوگیا ۔ جس میں ڈرائیور سمیت کل چار لوگوں کی موقعے پر ہی موت ہوگئی ۔  ادھر حادثے کی اطلاع ملتے ہی میماری تھانے کی پولیس اور مقامی لوگ موقعے واردات پر پہونچ گئے اور کار میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا ۔ دوسری جانب پولیس نے ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا مگر ٹرک ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس نے اس حادثے میں ہلاک لوگوں کی پہچان پولیس والے کی شکل میں کی ۔ جنکا نام بادل سرکار ۔ انوپ کمار بالا ۔ پربیر کمار ہاٹی اور بسواجیت ساموئی بتایا گیا ۔ ان میں سے تین...

بانسبیڑیا اسلام پاڑہ چوڑی محلہ کے راستے کی حالت بد سے بدتر ۔ کل پرسوں سے مرمت کاکام شروع ہوجائے گا : مکھیا

Image
    ہگلی26/اکتوبر (محمد شبیب عالم ) ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتابنرجی اپنے ترقیاتی کاموں کے لئے بھی جانی جاتی ہیں ۔ مگر آدی سپتو گرام گرام پنچایت کے تحت اسلام پاڑہ سنکھو نگر نزدیک مدینہ مسجد جسے چوڑی محلہ کے نام سے بھی جانا جاتاہے ۔ اس علاقے میں داخل ہونے ایک اہم راستہ برسوں سے پختہ ہونے کی انتظار میں پڑا ہواہے ۔ کئی دفعہ انتخابات ہوچکے کبھی لوک سبھا کبھی بدھان سبھا تو کبھی پنچایت کا الیکشن مگر راستے کی یونہی بد سے بدتر بنی ہوئی ہے ۔   برسات کے دنوں میں اس علاقے کے لوگوں کا جینا مشکل ہوجاتا ہے ۔ کام پرجانے آنے والےلوگوں کی مشکلیں بڑھ جاتی ہیں بچوں کا اسکا جانا نہایت ہی دشواریاں پیدا کرتاہے ۔  ادھر ریاست میں ہورہے لگاتار تین دنوں سے بارش کی وجہ سے راستے کی حالت نہایت ہی بھیانک بنی ہوئی ہے ۔ جسے دیکھتے ہوئے چند مقامی نوجوانوں نے اس علاقے کے ترنمول مکھیا فیروز سے شکایت کیا ۔ ساتھ ہی اس راسے کی تصویریں اور نالوں میں گندگی بھری پڑی کی وڈیوز فیس بک پر پوسٹ کرکے ناراضگی کا اظہار کیا ۔    اس معاملے میں جب مکھیا فیروز سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ راستے...

کملیش تیواری قتل معاملہ: ملزم اشفاق کا آڈیو وائرل، قتل کے بعد بیوی اور والد سے کی تھی بات

Image
کملیش تیواری قتل معاملے سے متعلق ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ آڈیو کملیش تیواری کے قتل کے الزام  میں گرفتار اشفاق کا ہے۔    قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد فرار کے دوران کا یہ آڈیو لگ رہا ہے۔ آڈیو میں اشفاق کو اپنی بیوی اور والد کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ شاہجہاں پور میں ٹھہرا ہوا ہے۔ وائرل آڈیو میں ملزم اشفاق شاہجہاں پور سے لکھنؤ جانے کی بات کہہ رہا ہے لیکن اس کے والد سمجھا رہے ہیں کہ گجرات اے ٹی ایس سے ہماری بات ہوگئی ہے۔ سب پروسیزر ہو گیا ہے۔ تم یہاں آجاؤ۔ اشفاق کے والد کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی ) نے کہا کہ اسے بس سورت بلالو۔ اس آڈیو سے لگ رہا ہے کہ قتل کے ملزموں کا کنبہ گجرات اے ٹی ایس کے رابطے میں تھا۔ اب ویڈیو کی بنیاد پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اشفاق کے اہل خانہ کو بھی اس بات کا خوف تھا کہ یوپی میں اشفاق کو مار دیا جاسکتا ہے۔ لہذا اشفاق کی بیوی اور اس کے والد اسے کسی بھی طرح گجرات لانا چاہتے تھے۔  ایسےمیں اب سوال اٹھ رہا ہے کہ کملیش تیواری قتل معاملے کے ملزموں کی گرفتاری مینیج ہے یا پھر یہ ان ...

رام پور ضمنی الیکشن نتائج 2019 : ایس پی امیدوار تزئین فاطمہ جیت کے قریب

Image
لکھنؤ۔  اترپردیش کی رامپور اسمبلی سیٹ پر سماجوادی پارٹی امیدوار تزئین فاطمہ جیت کی جانب گامزن ہیں اور انہوں نے اپنے حریف امیدوار پر 14 ہزار ووٹوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔   ایس پی امیدوار تزئین فاطمہ نے اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن سے نویں راونڈ کی گنتی کے بعد 14 ہزار سے زیادہ کے ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔ رامپور میں کانگریس تیسرے اور بہوجن سماج پارٹی چوتھے مقام پر ہے۔   سماج وادی پارٹی اور اعظم خان دونوں کے لئے رام پور کی سیٹ وقار کا سوال ہے۔ اعظم خان کے خلاف ضلع انتظامیہ کی ہوئی کارروائی کے بعد اس سیٹ پر جذباتی کارڈ کھیلا گیا ہے۔