Posts

ٹھنڈے گھروں میں بیٹھکر سیاست کرنا بند کریں ورنہ لوگ انتخاب کے وقت آپکی اوقات بتادینگے : تپن داس گپتا

Image
  ہگلی6/مئی ( محمد شبیب عالم ) ملک کورونا کی وجہ سے جیسے جیسے قسط وار لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائی جارہی ہے ۔ اسکو لیکر لوگوں میں خوف بھی بڑھتا جارہا ہے اور یہ لازمی بھی ہے ۔ اس لئے کہ پورے ملک کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے میں ہگلی ضلع میں جسطرح سے کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ  دیکھنے کو مل رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے لوگوں میں خوف و دہشت بڑی ہی تیزی کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے ۔  اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا اپنے اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن عمل لگاتار کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔  وہ لاک ڈاؤن کے شروعاتی دنوں میں ہی لوگوں کو غذائی بحران سے بچانے کے لئے اپنے اسمبلی حلقہ میں لگاتار غذائی اجناس تقسیم کرتے دیکھائی دیئے ۔ وہیں ادھر گزشتہ دو ہفتوں سے اپنے پورے اسمبلی حلقے میں گھوم گھوم کر دمکل کارکنان کی مدد سے گلی محلوں بستیوں کو سینیٹائز کرتے نظر آرہے ہیں ۔ آج ایک دفعہ پھر انہیں بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت 9نمبر وارڈ سے لیکر جھولنیا موڑ ، 8 نمبر وارڈ ہنشیشوری مندر کا قریبی علاقہ اٹھارہ نمب...

آئندہ اتوار تک ریاست میں لگاتار بارش ہونے کا امکان : محکمہ موسمیات

Image
 کولکاتا 6/ مئی (محمد شبیب عالم )  ایک طرف لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے گھروں میں قید ہیں تو دوسری طرف موسم بھی مسائل پیدا کررہا ہے۔  کولکاتا کے علی پور میں محکمہ موسمیات کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کے مطابق ، خلیج بنگال میں چکرواتی طوفان اور کم دباؤ کی وجہ سے  جس میں کولکاتا  ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنا ، مشرقی اور مغربی میدنی پور ، بردوان ، بانکوڑہ وغیرہ شامل ہیں ۔ ان تمام اضلاع میں آئندہ اتوار تک لگاتار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔  کولکاتا و اضلاع  میں منگل اور بدھ کی  درمیانی رات   تیزرفتار   طوفان آیا ۔  صبح 3:00 بجے کے قریب  71 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی تھیں جو 3 منٹ تک چل رہی تھیں ۔  جسکی وجہ سے کولکاتا و اضلاع میں کئی جگہوں پر درخت گرنے و مالی نقصانات کی اطلاع ملی ۔  تاہم  لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکیں سنسان تھی   آمدورفت نہیں ہو رہی تھیں۔  لہذا اس میں کوئی جانی  نقصان کی   اطلاعات نہیں ہے ۔ محکمہ کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ...

حکومت ہندآئی سی ایم آر نے مغربی بنگال میں واقع بائیو ٹیک کمپنی کووڈ نائنٹین کو سب سے سستا ڈیٹیکشن کٹ کے اجراء کیلئےتوثیق کیا

Image
* سری جاتا ساہا ساہو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے محکمہ سائنسی اور صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر) کی تصدیق کی ہے جس نے ایک ایس آئی ایس 13485 مصدقہ بایوٹیک ریجنٹ مینوفیکچرنگ تنظیم کو سارس کوو -2 وائرل آر این اے ڈیٹیکشن کٹ تیار کرنے کے لئے دیگ سیوچر این سی او 19 کا پتہ لگانے کے لئے تیار کیا ہے اس وقت ملک کو تشخیصی جانچ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس کٹ کو یکم مئی 2020 (گذشتہ جمعہ) کو آئی سی ایم آر نے توثیق کیا تھا اور اس کا ذکر آئی سی ایم آر کی ویب سائٹ میں موجود ہے۔ آئی سی ایم آر نے جی سی سی بائیوٹیک (انڈیا) پرائیوٹ لمیٹڈ ، تیار کردہ بیچ نمبر 20115K1278 اور 20115K1251 والے کٹ کو منظوری دے دی ، یہ کمپنی جنوبی 24 پرگنہ، مغربی بنگال کے بکراہاٹ میں واقع کمپنی ہے۔ اس کٹ کی قیمت 500 روپے ہے اور اس نے 90 منٹ (جانچ کے وقت) کے مختصر عرصہ میں ہی وائرس کا پتہ لگانے میں لگ بھگ 100٪ حساسیت کا ثبوت دیا ہے۔ اس کے علاوہ ، وائرل نیوکلیک ایسڈ کی کھوج کے لئے استمعالاتی طور پر ڈیزائن کیے گئے پرائمر ٹیسٹ میں غلط و منفی نتائج کے امکانات کو محدود رکھنے والے وائرل اسٹرین کرد...

دوسرے ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو لیکر اجمیر سے ڈانکونی پہونچی مسافر خصوصی ٹرین لوگوں کے چہروں پر دیکھی خوشی

Image
ہگلی 5 مئی (محمد شبیب عالم )  لاک ڈاؤن کی وجہ سے مغربی بنگال کے متعدد ریاستوں میں پھنسے ہوئے     لوگوں کو واپس لانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔  اپنے پہلے مرحلے میں ، ریاست کے 1188 افراد پر مشتمل ایک خصوصی ٹرین منگل کو راجستھان کے اجمیر سے ڈانکونی پہنچی۔  د راصل ، یہ لوگ بار بار ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر زور دے رہے تھے کہ وہ انہیں کسی بھی   حالت میں واپس لائیں۔  جس کے بعد وزارت ریلوے کے اشتراک سے لوگوں کو دوسری ریاستوں میں واپس لانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ جب منگل کی صبح دس بجے کے قریب ٹرین ڈانکونی ریلوے اسٹیشن پہنچی تو بہت سارے ریلوے اہلکار بشمول ریاستی وزیر محنت ملائے گھٹک ، زراعت کے مارکیٹنگ کے وزیر تپن داس گپتا ، ہگلی ڈی ایم ، فاریسٹ منسٹر راجیو بنرجی ، ہگلی ضلع ترنمول کانگریس صدر دلیپ یادو کے علاوہ کئی ایم ایل اے اور ترنمول کارکنان ٹرین کی آمد سے قبل ہی اسٹیشن پہونچ گئے تھے ۔  ڈی ایم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اجمیر سے خصوصی مسافر ٹرین ہگلی ضلع کے ڈانکونی پہونچی ہے ۔ جس میں کل م...

ریاست میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان

Image
 کولکاتا  05 مئی (محمد شبیب عالم )  مغربی بنگال میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بھاری بارش کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواوں  کے ساتھ بارش بھی ہوگی۔  اس کے ساتھ ، اولے بھی گر سکتے ہیں۔  منگل کے روز ، علی پور میں محکمہ موسمیات کے ریجنل ہیڈ کوارٹر سے  بتایا گیا ہے کہ کولکاتہ میں 30 سے ​​40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں  گی  جنوبی بنگال میں ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنا مشرقی اور مغربی بردوان میں بھی تیز ہواؤں کی ہوائیں چلیں گی۔  اور بارش جاری رہے گی۔  بحیرہ جنوبی انڈمان میں کم دباؤ پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے موسم بدل گیا ہے۔  چار دن تک طوفان آئے گا جس کی وجہ سے بارش جاری رہے گی ۔  منگل کے روز  کولکاتا  میں کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو عام ہے۔  سوموار  کی شام تک ، کولکتہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ، جو معمول سے ایک ڈگری کم تھا۔  محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوبی بنگال کے ساتھ ساتھ شمالی بنگال میں بھی موسلا دھار بار...

ایم پی کلیان بنرجی اور چئیرمین سریش مشرا کے جانب ضرورت مندوں میں غذائی اجناس کی تقسیم

Image
ہگلی3مئی ( محمد شبیب عالم ) آج چاپدانی میونسپلٹی کے تحت بانس بگان موڑ پر مقامی ترنمول ایم پی کلیان بنرجی اور چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا کے جانب سے یہاں پانچ وارڈوں پر مشتمل کل پانچ سو ضرورت مندوں کے درمیان غزائی اجناس تقسیم کیا گیا ۔  اس موقعے پر چاپدانی میونسپلٹی کے نائب چئیرمین ونئے کمار کے علاوہ کونسلر بکرم گپتا ، کیشور کیوٹ ، انیل مشرا ، رمیش ساؤ ، محمد نوشاد ، رتن ساؤ اور کئی ترنمول کارکنان موجود تھے اور اپنے ہاتھوں سے یہ غزائی اجناس تقسیم کئے ۔  ایم پی کلیان بنرجی نے صرف اتنا کہاکہ ابھی لوگوں کے قریب رہنے کی ضرورت ہے سیاست کا وقت نہیں لوگوں کی حفاظت کی ضرورت ہے ۔  چئیرمین سریش مشرا نے کہا کہ جسطرح سے قسط وار لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائی جارہی ہے ۔ ایسے میں صرف غربت ہی نہیں تمام لوگوں کے سامنے ضرورت پیش آنے لگی ہے ۔ ظاہر سی بات ہے گزشتہ چالیس دنوں سے لوگوں کا کام دھندا بند ہے ۔ ایسے میں بیچارے کیا کریں ۔ ہماری کوشش ہےکہ ہم اپنے میونسپلٹی علاقے میں رہنے والے کسی کا بچہ بھوکا نہ سوئے ۔ اس کے لئے باشندگان چاپدانی سے گزارش کرونگا کہ ہمیں دعاؤں سے نوازیں ۔ سات...

بنگال میں لاک ڈاؤن کے دائرہ عمل سےشعبہ ماہی گیری کو مستثنیٰ قرار دیا گیا

Image
 پابندی میں نرمی کے اعلان کے بعد محکمہ فشریز نے اپنی باقاعدہ سرگرمیاں شروع کردی ہیں کولکاتا کھیت وسیع المیعاد 'آبی زراعت'کے تحت شامل مچھلی کی یا مچھلی کی ثقافت مغربی بنگال کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ماہی گیری کی سرگرمیوں سے وابستہ لوگوں کے لئے خوراک کی فراہمی بڑھانے ، روزگار پیدا کرنے ، غذائیت کی سطح میں اضافے اور آمدنی حاصل کرنے میں معاون ہے۔ ریاست میں جو کچھ پرجاتی ہیں ان میں انڈین میجر کارپ (روہو ، کٹیلا اور مسگل) ، غیر ملکی کارپ ، تلپیا ، ٹائیگر جھینگا ، گولڈا ، بھاگون ، بٹکی ، پبڈا ، بورولی وغیرہ تمام اکیس اقسام ہیں۔ بیشتر اضلاع میں پابندی میں نرمی کے اعلان کے بعد محکمہ فشریز نے اپنی باقاعدہ سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ ضلع شمالی دیناجپور میں صرف سرکاری فش ہیچرری کالیا گنج بلاک کے کیتن میں ہے۔ اس ہیچری میں تیار سپون کی اس کے اعلی معیار کیلئے زیادہ مانگ ہے۔ مطالبہ نہ صرف ضلع کے اندر ہے بلکہ ہمسایہ اضلاع اور ریاستوں میں بھی ہے۔ یہاں تک کہ ماہی گیر نیپال سے ان سپون کی خریداری کے لئے آتے ہیں۔ ہیچری کے عہدیداروں نے آگاہ کیا ہے کہ نرمی کے بعد انہوں نے ک...