Posts

بانسبیڑیا دارالعلوم غوثیہ رضویہ کی تقریب میں قومی یکجہتی کی دیکھی گئی مثال  

Image
                   ہگلی4/دسمبر ( محمد شبیب عالم )  برسوں سے گنجس جامع مسجد کے ایک حصے میں بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرانے کےلئے مدرسہ چل رہا تھا ۔ جسے 2006 میں دارالعلوم کا نام دیا گیا اور بانسبیڑیا دارالعلوم غوثیہ رضویہ بن گیا ۔ اس مدرسہ کی اپنی زمین نہیں تھی ۔ جس کے لئے مدرسہ انتظامیہ کمیٹی کے اراکین لگاتار جدوجہد کرتے ہوئے ابھی کچھ ماہ قبل گیارہ لاکھ روپئے کی لاگت سے زمین خریدا ۔ اب اس مدرسے کی زمین کی باؤنڈری کردی گئی ہے ۔  ابھی مدرسہ کے عمارت کی تعمیر نہیں ہوپائی ہے ۔  اس سے قبل انتظامیہ کا خیال تھا کہ تعمیری سنگِ بنیاد سے قبل کچھ اور نیک کا کیا جائے اور اسی سوچ کے تحت ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کرنے کا پروگرام بنایا اور اسی بات کےلئے بعد نماز مغرب ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں مقامی مساجد کے آئمہ اکرام ، ملی ، سیاسی ، سماجی اور باشعور حضرات کو مدعو کیا گیا ۔  اس تقریب میں قومی یکجہتی کی مثال بھی دیکھنے کو ملی جہاں صرف اقلیتی طبقے کے لوگ نہیں اکثریتی طبقہ کے لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا جہاں وہ بےحد مت...

مغربی بنگال بی جے پی کے بگڑے بول ممتابنرجی کےلئے کیا غلط لفظ کا استعمال

Image
کولکاتا 4/دسمبر  /   مغربی بنگال  میں آئندہ  سال 2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کے پہلے ہی لیڈران کے درمیان انتخابات کو لے کر زبانی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ اسی بیچ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے وزیر اعلیٰ   ممتا بنرجی  پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا دیدی کو جئے شری رام بولنے میں کیا دقت ہوتی ہے؟ اس کے بعد بی جے پی لیڈر نے ممتا بنرجی کے لئے ایسے قابل اعتراض لفظ کا استعمال کیا جسے ہم یہاں نہیں لکھ سکتے ۔ مغربی بنگال کے بنگاوں میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے کہا کہ آخر ممتا بنرجی کے خون میں ایسا کیا ہے جو کہ وہ جئے شری رام نہیں بول سکتی ہیں۔ بھگوان رام کے ملک میں ہی ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو اپنے کارکنان کی موت کا بدلہ بھی لیں گے ۔ بتا دیں کہ جئے شری رام کے نعرے کو لے کر بی جے پی اور ٹی ایم سی کے درمیان پہلے بھی مغربی بنگال میں تنازعہ ہو چکا ہے۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی پر اسے سیاسی شکل دینے کا بھی الزام لگایا تھا۔ وہیں، 2021 میں مغربی بنگال...

چندن نگر اسپتال کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے معصوم روپسا رائے تھیلا سیمیامریضہ کو  خون عطیہ کرکے انسانیت کا مثال قائم کیا

Image
                     ہگلی3/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) کورونا وباء کی وجہ سے انسانی زندگی میں بےشمار مسائل سامنے پیدا ہوگئے ہیں ۔ لوگ لگاتار مسائل سے نجات پانے کی امیدیں لگائے رکھے ہیں ۔ مگر کیسے ممکن ہوگا ۔ موت سے بچنے بچانے کے اس دور میں لوگ پتہ نہیں کیا کیا کن کن چیزوں کو کھودیئے ہیں ۔ روزگار ، نوکریاں تو گئی ہی کتنے اپنوں کو بھی لوگوں نے کھو دیا اور اسکی بھرپائی شاید ہی ممکن ہے ۔  جیسے کہ کورونا وباء کی وجہ سے ہرسال مختلف کلب اداروں تنظیموں کے جانب سے خون عطیہ کیمپ لگائی جاتی رہی ہے ۔ اس سال وہ ممکن نہیں ہوسکا اور اب لوگوں کو پتہ چل رہا ہےکہ جو کھویا سو کھویا ۔ مگر ابھی خون کے بحران سے نہ جانے کتنوں کو کھونا پڑے گا ۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔ ہرروز کہا اس سپرنٹنڈنٹ کے طرح لوگ ملیں گے جو خود کا خون عطیہ کریں گے ۔   آج اسی طرح کا بےنظیر مثال قائم کرتے نظر آئے چندن نگر اسپتال کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ شانتنو مکھرجی ۔  ہگلی ضلع کے چنڈی تلہ تھانہ کے تحت کرشنا پور کرال گاچھا گرام کی رہنے والی معصوم روپسا رائے والد کا...

آج ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں میں " دوارے دوارے سرکار " تقریب کا اہتمام ، میں چاہتا ہوں کوئی بھی ان سہولیات سے محروم نہ رہے : تپن داس گپتا

Image
                        ہگلی3/دسمبر ( محمد شبیب عالم )  آئندہ سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب ہونے جارہا ہے ۔ اس کو لیکر تمام سیاسی جماعتوں کی نگاہیں مغربی بنگال کی حکمرانی کرسی پر لگی ہوئی ہے ۔ یہاں تک کہ اس انتخاب میں خود کو نمبر ون ثابت کرنے اور کرسی پر قابض ہونے کا خواب بی جے پی دیکھنے لگی ہے اور اسکے لئے ابھی سے ہی تمام طرح کے حربے اپنا نے لگی ہے ۔ جسکی خبریں اکثر آپ اخباروں میں پڑھتے ہونگے ۔  لیکن اس لڑائی میں حکمراں جماعت ماں ماٹی کی سرکار بھی کہاں خاموش بیٹھنے والی ہے ۔  وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بلکل منفرد انداز میں لوگوں کے درمیان پہونچنے لوگوں کے روزمرہ کے مسائل کو حل کرکے اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہیں اور اسکے لئے وہ گزشتہ یکم دسمبر سے  " دوارے دوارے سرکار "  یعنی عام لوگوں کے گھر حکومت خود پہنچ رہی ہے ۔ آپکی صحت کا خیال رکھتے ہوئے " سواستھ ساتھی " صحت کا دوست نامی اسکیم کے تحت علاج معالجہ کا خیال رکھتے ہوئے پانچ لاکھ روپئے کا ہیلتھ کارڈ مہیا کررہی ہے ۔ اسکے علاوہ بھی کل گیارہ طرح کی سہولیات ف...

مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ خصوصی جج نے سادھوی پرگیہ سنگھ کے وکیل سے سرکاری گواہ کو دو ہزار روپئے دینے کا حکم دیا

Image
 ممبئی3 دسمبر مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج یہاں خصوصی این آئی اے جج نے بھگوا ملزمین کے وکلاء کو حکم دیا کہ مالیگاؤں سے ممبئی گواہی کے لیئے آئے سرکاری گواہ کو دو ہزار روپئے اداکریں کیونکہ گواہ سے جرح نہ کرنے کی صورت میں گواہ کو ممبئی میں قیام کرنا پڑے گا۔ عدالت کے حکم کے باوجود آج عدالت میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت تین ملزم حاضر نہیں ہوئے جبکہ ملزمین کرنل پروہت  اور سمیر کلکرنی عدالت میں موجود تھے، سادھوی پرگیہ سنگھ اور دیگر غیر حاضر ملزمین کے وکلاء نے عدالت سے درخواست کی کہ بیرون ریاست ہونے کی وجہ سے ملزمین عدالت میں حاضر ہونے سے قاصر ہیں لیکن ملزمین کی غیر موجودگی میں دفاعی وکلاء عدالت میں حاضر رہیں گے۔ خصوصی این آئی اے عدالت کے جج  پی آرسٹرے نے سرکاری گواہ شکیل خلیفہ کوکل دوبارہ گواہی کے لیئے طلب کیا ہے جبکہ دفاعی وکلاء کو حکم دیا کہ وہ گواہ کو دو ہزار روپئے ادا کریں نیز عدالت نے دفاعی وکلاء سے کہا کہ وہ تمام ملزمین کی عدالت میں جلد از جلد حاضری کو یقینی بنائیں ورنہ عدالت سخت فیصلہ کرنے سے گریز نہیں کریگی۔  اسی درمیان ممبئی ہائی کورٹ میں آج کرنل پروہت ...

خوشحال معاشرے کے لئے اجتماعی شادیوں کا نظم بہترین خدمت : داروغہ راج بھر

Image
                  ہگلی 2/دسمبر ( محمد شبیب عالم )  گزشتہ کچھ برسوں سے چاپدانی میونسپلٹی کے تحت سات نمبر وارڈ میں اجتماعی شادیاں کروانے کا سلسلہ چل رہا ہے ۔  اس سال بھی وارڈ نمبر سات کے سابق کانگریسی کونسلر داروغہ راج بھر کے رہنمائی میں چودہ جوڑوں کی شادیاں کروائی گئی ۔ یہ شادیاں سریرام سیوا سمیتی کے زیراہتمام کروائی جاتی ہے ۔  اس سال انکا ساتھ راؤنڈ ٹیبل نامی تنظیم بھی شراکت میں حصہ داری کی ۔  یہ اجتماعی شادی چاپدانی کے ڈلہوسی جوٹ مل میدان میں کی گئی  ۔  اس محفل کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا تھا ۔ جسطرح سے شادیوں میں مہمان نوازی ہوتی ہے ۔ بلکل اسی طرح سے تنظیم کے کارکنان اور مقامی لوگ مہمان نوازی میں لگے ہوئے تھے ۔ ایک طرف جہاں دولہا دلہن کے چہروں پر مسکان بکھرے ہوئے تھے وہیں انکے گارجین کے چہروں پر بھی خوشیاں جھلک رہی تھی ۔ وہ لوگ یہ اجتماعی شادی کروانے والی تنظیم کے کارکنان کا شکریہ ادا کررہے تھے تو وہیں دولہا دلہن خود کو خوش نصیب بتاتے ہوئے یہ کہتے نظر آئے کہ غربت کی وجہ سے والدین پر ہماری شادی بہت دش...

بھدریشور تھانے کی پولیس نابالغہ کی شادی رکوائی گارجین سے کہا کہ اگر آپ شادی کرواتے ہیں تو جہاں کرشنا کا جنم ہوا تھا وہیں رہنا ہوگا ، ہم غریبوں کےلئے کون ہے : گارجین

Image
                      ہگلی/یکم دسمبر ( محمد شبیب عالم ) آئین قانون کے پھندے میں پڑی ایک نابالغہ اگر پولیس کو یہ خبر کسی نے نہیں دی ہوتی تو شاید اس غریب والدین کی نابالغ لڑکی کی شادی ہوچکی ہوتی ۔  مگر لوگ کہتے ہیں نہ کہ قانون قانون کے راستے ہی چلےگا ۔ ایک خفیہ  زرائع سے خبر ملتے ہی شادی سے کچھ گھنٹے قبل پولیس یہاں پہنچ گئی اور لڑکی والوں کو بتایا کہ یہ شادی نہیں ہو سکتی نابالغ کی شادی غیرقانونی ہے ۔ اسکے لئے سزا بھی ہوسکتی ہے ۔    یہ واقعہ ہے ۔ بھدریشور تھانہ کے تحت پاٹول ماجھیرپاڑہ گرام کا جہاں رتن ملک کے گھر بھدریشور تھانہ کی پولیس کے ساتھ ہگلی ڈالسا کے ممبران ساتھ ہی چائلڈ لائن ۔   پولیس نابالغہ لڑکی کے والد رتن ملک سے تفصیلات پوچھی تو انہوں نے کہا کہ 16سال کی عمر میں لڑکی کی شادی کروانا غیرقانونی ہے مجھے پتہ نہیں تھا ۔     یہ بات سن کر موقعے پر پولیس اپنی دبنگ انداز میں ان سے بات کرنی شروع کی ۔ پہلے کس سے شادی ہورہی ہے ؟ کہاں کا رہنے والا ہے پوچھا ۔ اسکے بعد لڑکی والوں نے بتایا کہ...