Posts

چاپدانی ہگلی میں Society for bright future کی جانب سے COVIED 19 HELP DESK کا انعقاد

Image
  ( آصف رضا ) کرونا جیسی مہلک بیماری نے  آج پوری دنیا کو اپنے نرغے میں لے چکی ہے۔جسکے سبب کروڑوں انسان متاثر ہیں اور تقریباً لاکھوں انسان موت کے آغوش میں جاچکے ہیں۔اسں مہلک اور خطرناک وباء کی روک تھام کیلیے ہر شخص سرکردہ ہے۔الحمداللہ سوساٹی فار براییٹ فیوچر (دھلی) Vission 2026 کے ماتحت قومی سطح پر  ہر علاقہ میں کوڈ ١٩ ہیلپ ڈسک چاپدانی ،پھیسوابگان نزد آصف انسٹیٹیوٹ آف ایکسلنس بمقام کرانتی کلب یسین گراونڑ  منعقد کیا گیا۔ جہاں  سیکڑوں لوگوں میں ماسک کی تقسیم ،سینیٹایزر ، آکسجن لیول کی جانچ ،اور درجہ حرارت کی جانچ بالکل مفت کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ کرونا اسپتال ،آکسجن‌ کی دستیابی  کے مراکز کا اطلاع  بھی لوگوں کو دی جارہی ہے۔ واضح ہو کے یہ ہیلپ ڈسک آج سے ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔انشاءاللہ

فلسطین اور امت مسلمہ!مسلمہ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏(شیخ خالد زاہد) ‏ ‏ ‏ ‏

فلسطین اور امت مسلمہ ! ( شیخ خالد زاہد )   تاریخ کی کھوج سے یہ شواہد ملتے ہیں کہ انسان کو اپنی حفاظت کا مسلۂ موت کے اسباب کے پتہ چلنے سے شروع ہوتا ہے اور زندگی کے تسلسل اور جسم کی نشونما کیلئے غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ غذا کے حصول کیلئے انسان کواپنے سے زیادہ طاقتور کسی دوسرے جاندار کو زیر کرنا تھا جس کے لئے اسے کسی ایسے سبب کی ضرورت پڑنی تھی جو اسکی حفاظت کرتے ہوئے سامنے والے کو زیر کردے۔ جب کوئی آپ کی طرف آپ کو نقصان پہنچانے کی غرض بڑھتا ہوا محسوس ہوتا ہے تو قدرتی طور پر آپکے ہاتھ آس پاس سے کسی چیز کو تلاش کرلیتے ہیں جسے بطور ڈھال یا بطور ہتھیار استعمال کیا جاسکے۔پتھر ایک ایسی بنیادی چیز ہے جو روئے زمین پر پہلے دن سے دستیاب ہے اس دستیابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انسان نے اسے زیادہ سے زیادہ کارگر بنانے کیلئے نوک بنائی اور زیادہ پر خطر بنالیا، پھر درختوں کی لکڑیوں کو انسان نے اپنے سہولت کار بنالیا، تیر کمان اور دیگر ضروریات کی اشیاء ترتیب دے لیں۔ اس طرح سے سلسلہ آگے بڑھتا گیا اور گمان سے لکھ دیتے ہیں کہ انسان نے پہلی تلوار یا چاقو بھی پتھر سے بنایا ہوگا اور پھر لکٹری کو بھی اس عمل کیلئے است...

ترنمول وزراء کی گرفتار کے خلاف حامیوں نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ

Image
     ہگلی17/مئی ( محمد شبیب عالم ) ناردا معاملے میں اچانک دو ریاستی وزیر فرحاد حکیم ، سبرتو مکھرجی اور ایک ایم ایل اے مدن مترا وہیں کولکاتا کارپوریشن کے سابق مئیر سوبھندیب کی سی بی آئی کے جانب سے گرفتاری کے بعد پورے بنگال کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی ترنمول کارکنان و حامیوں کے جانب سے زبردست احتجاج دیکھا گیا ۔  ضلع کے آرم باغ اور دادپور کے علاقے میں راستوں اور قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کی گئی ۔ جگہ جگہ ٹائر جلاکر مرکزی حکومت اور ریاستی گورنر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔  ترنمول کارکنان و حامی وزراء کی گرفتاری پر اتنے سخت ناراض تھے کہ وہ کورونا قوانین گائیڈ لائن کے ساتھ گزشتہ کل سے تیس مئی تک کےلئے سخت لاک ڈاؤن کا بھی پرواہ نہیں کیا اور گھنٹوں مظاہرہ کرتے رہے ساتھ ہی گرفتار وزراء کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کرتے رہے اور نعرے لگاتے رہے ۔   وہیں فرحاد حکیم ، سبرتو مکھرجی اور مدن مترا کی گرفتاری پر ہر جانب سے ترنمول کارکنان کا ایک ہی نعرہ لگتا رہا کہ " آماکئو گرفتار کورون "    ۔     " مجھے بھی گرفتار کریں " ۔  ...

میں ایک دو دنوں میں خود کو پولیس کے سپرد کردونگا لیکن میرا قصور کیا ہے دیدی عام لوگوں سے پتہ کرلیں ، میں گناہ اگر کیا ہوں تو سزا بھگتنے کےلئے تیار ہوں : سونا سیل

Image
  ہگلی15/مئی ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ کئی دنوں سے بانسبیڑیا میونسپلٹی علاقے میں ستئے رنجن سیل عرف سونا سیل جو بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق چئیر پرسن ارجیتا سیل کے شوہر ہیں ۔ انکے خلاف لگاتار عوام مخالف ، غیر سماجی کارکردگی سے جڑنے کے علاوہ گزشتہ منگل کی صبح بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین آدیتہ نیوگی پر گولی چلنے و جان لیوا حملہ کرنے کا بھی الزام لگے ہیں ۔ اس سے قبل ایک خاتون سے زمین خرید دینے کے معاملے میں بیس لاکھ روپئے وصول کرنے کا الزام سونا سیل اور انکے دو شاگردوں پر لگایا گیا ہے ۔ اسکی تحریری شکایت موگرا تھانے میں کی گئی تھی ۔ جس کی بنیاد پر دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔  موگرا تھانے کی پولیس سونا سیل کو بھی اسی دن سے تلاش کررہی تھی کہ گزشتہ منگل کو نائب چئیرمین پر گولیاں چلانے کا بھی الزام سونا سیل پر لگ گیا ۔    آج چار دن گزر جانے کےبعد بھی پولیس حملہ ور کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔      ادھر گزشتہ رات ان تمام الزامات کو سامنے رکھتے ہوئے ستئے رنجن سیل عرف سونا سیل فیس بک کے زریعے ایک وڈیو جاری کیا اور کہا کہ میں آپ سبھوں کے سامن...

بانسبیڑیا میونسپلٹی کی چئیر پرسن کو عہدے سے ہٹایا گیا انکی جگہ شرپسندوں کے گولی کے شکار آدیتہ نیوگی کو عہدہ دیا گیا

Image
  ہگلی13/مئی ( محمد شبیب عالم ) کیا راستے کا کانٹا ہٹانے کے مقصد سے ہی کیا گولی مارا گیا تھا بانسبیڑیا کے ترنمول رہنماء کو و سابق نائب چئیرمین آدیتہ نیوگی کو ؟   یہ سوال سیاسی خیمے میں خوب چرچا بنا ہواہے ۔  گزشتہ منگل کی صبح بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین پر قاتلانہ حملہ ہوا کچھ نامعلوم شرپسندوں نے ان پر گولیاں چلادی وہ ابھی بھی کولکاتا کے غیرسرکاری اسپتال میں زیرِ علاج ہیں ۔    وہیں آج 36 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی حملہ وروں کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔  وہیں سابق نائب چئیرمین پر گولی چلنے کےبعد ہی بانسبیڑیا میونسپلٹی کی سابق چئیر پرسن و بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ ارجیتا سیل کو انکے عہدے سے برخاست کردیا  ۔ انکی جگہ شرپسندوں کی گولیوں کے شکار زخمی آدیتہ نیوگی جو ایڈمنسٹریٹر کونسل کے ممبر کو ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا ۔    ادھر پولیس اور ترنمول پارٹی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ستیہ رنجن سیل عرف سونا کے خلاف طویل عرصے سے بدعنوانی تولہ بازی ، دھمکیاں غریب لوگوں کی زمین پر تجاوزات کرنے اور عام لوگوں سے غیرقانونی رقم کی وصولی جیسے...

میں باشندگان چاپدانی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر یقین کرکے اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب بنایا ہے : ارندم گوئن میری طرف سے تمام حضرات کو عید کی پیشگی مبارکباد : سریش مشرا

Image
  ہگلی12/مئی ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی اسمبلی حلقہ سے پہلی دفعہ ترنمول کی ٹکٹ پر ایم ایل اے کا انتخاب لڑنے والے ارندم گوئن بڑی کامیابی حاصل کئے ہیں ۔ جتنا انہوں نے سوچا نہیں تھا اس سے کہیں زیادہ ووٹوں سے چاپدانی کے عوام نے انہیں ووٹ دیا اور کامیاب بنایا ۔     لوگوں کا یہ پیار ارندم گوئن شاید ہی بھول پائیں گے ۔    وہیں چاپدانی کے عوام بھی انہیں سر آنکھوں پر بیٹھا لیا ہےاور یہی وجہ ہےکہ ارندم گوئن کو مبارکباد دینے کے لئے ہر روز چاپدانی سے درجنوں لوگوں پھولوں کا گلدستہ مٹھائیاں لیکر انکے گھر تک پہنچ رہے ہیں اور دعائیں مبارکباد کا سلسلہ ہر روز گزشتہ دو مئی سے لگا ہوا ہے ۔  اسکے علاوہ ارندم گوئن جب اپنے اسمبلی حلقہ چاپدانی میں پہنچتے ہیں تو یہاں بھی لوگ پھول اور گلدستہ لئے انکے استقبال میں کھڑے ہوجاتے ہیں ۔    گزشتہ روز بھی کچھ اسی طرح کا منظر دیکھنے کو ملا ۔  ارندم گوئن کو چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا بھی انکی آؤبھگت میں کوئی کثر نہیں رکھتے ہیں ۔ جب جب ارندم یہاں آتے ہیں انکا استقبال خصوصی طور پر اکثریتی طبقے کے لوگ زبردست طر...

چک بانسبیڑیا کے ہمایوں کبیر عرف چنو اجمیری کے رہائش گاہ پر دعوت افطار ضرورت مندوں میں خوردنی اشیاء کی تقسیم

Image
  ہگلی/مئ11مئی ( محمد شبیب عالم ) چک بانسبیڑیا پیپر علاقے کے رہنے والے ہمایوں کبیر عرف چنو اجمیری کے رہائش گاہ پر دعوت افطار منعقد کی گئی ۔ جس میں علاقے کے ادبی سیاسی سماجی شخصیت شامل ہوئے ۔  اس تقریب میں مہمان خصوصی علی بخش ، محمد مقبول اور ماسٹر انیس اعظمی شامل ہوئے ۔ اس موقعے پر کورونا صورتحال کے مدنظر خصوصی دعاء کا بھی اہتمام کیا گیا کہ اے اللہ اس مہلک مرض سے ہم سبھی عالم اسلام کو محفوظ رکھ ۔ ساتھ ہی قومی یکجہتی کے ساتھ ایک دوسرے کے درمیان ہمدردی محبت اور بھائی چارگی قائم رکھے آمین   افطار کے بعد پچاس غرباؤں میں  خوردنی اشیاء تقسیم کی گئی