حیدر آباد پولس اور ای ڈی مجھ پر مسلمان ہونے کی وجہ سے ظلم کر رہی ہے ڈاکٹر نوہیرا شیخ
نئی دہلی (ریلیز) ہنس نیوز سروس کے ایک انٹر ویو میں ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او اور بانیہ محترمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے پولس اور ای ڈی پر ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے مسلمان ہونے کی وجہ سے ظلم کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ہنس نیوز سروس کے اس انٹر ویوکو ساﺅتھ بھارت کے کئی زبان کے اخباروں نے سہ سرخیوں میں شائع کیا ہے۔ ہنس نیوز سروس کے مطابق ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ آج اٹھ مہینے گزرنے کو ہیں اور پورے بھارت میں ہمارے خلاف جانچ ایجنسیوں کو مستعد کرکے الگ الگ طریقے سے ٹارچر کرتے ہوئے جانچ پڑتال کی گئی۔ ساری تفاصیل اور ثبوتوں کے توسط سے ایک ایک روپیہ کا حساب دیا گیا۔ جہاں لے جاکر انکوائری کرنی چاہی وہاں بھی جا کر دکھا کر اور صاف حق بتا کر ایک ایک ایجنسی کو معلومات دی گئی ۔ بینک کے ایک ایک روپئے کے ٹرانجیکشنز کو بھی کھول کھول کر باقاعدہ پروف کے ساتھ بتایا گیا ۔ لیکن روز بروز ایک ایک جانچ ایجنسیوں کو مجھے کھلونے کے طرح سونپ کر میرے اوپر بار بار وہی سوال دہرائے جاتے ہیں جو میں نے آٹھ جگہوں کی الگ الگ مقامات پر کسٹڈی میں بتائے ہیں۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ آٹھ نہیں آٹھ سو جگہوں پر پوچھ جانچ کرلیں ۔ حق ...