Posts

لوکل ٹرین چلائے جانے کا خواب رہ گئے ادھورے مرکز نے کیا انلاک چار کا نیا گائیڈ لائن جاری

Image
* انلاک 4 کے رہنما خطوط جاری ، میٹرو 7 ستمبر سے شروع ہوگی ، اسکول کالج 30 ستمبر تک بند رہے گا *  مرکزی حکومت نے انلاک 4 کے لئے رہنما خطوط جاری کردیئے ہیں۔  انلاک 4 میں میٹرو خدمات 7 ستمبر سے شروع ہوں گی۔  حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق 30 ستمبر تک اسکول اور کالج بند رہیں گے۔  اس کا فیصلہ ریاستوں اور مرکز کے علاقوں سے بات کرکے کیا گیا ہے۔  حکومت کی ہدایت کے مطابق 21 ستمبر سے اوپن ایئر تھیٹر کھولے جاسکتے ہیں۔  21 ستمبر سے معاشرتی ، تعلیمی ، کھیل سے متعلق ، تفریح ​​سے متعلق ، ثقافتی اور مذہبی اجتماعات کی اجازت ہوگی۔  صرف 100 افراد کو اس میں شرکت کی اجازت ہوگی۔  تاہم ، یہاں تک کہ ایک محدود تعداد میں محفلوں میں ، لوگوں کے لئے فیس ماسک پہننا ، معاشرتی فاصلاتی اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا اور ان کی تھرمل اسکریننگ کی جائے گی اور ہینڈ واش اور سینیٹائزر مہیا کیے جائیں گے۔  حکومت کی ہدایت کے مطابق میٹرو خدمات سات ستمبر سے شروع ہوں گی۔  میٹرو میں حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔  میٹرو ریل کو چلانے کی اجازت ہے۔...

سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: گلزار اعظمی

Image
ممبئی 28 اگست مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیئے مشہور ”سدرشن“ نیوز چینل نے نفرت پھیلانے کی تما م حدیں پارکرتے ہوئے ”نوکر شاہی جہاد“ نام سے ایک پروگرام کا ٹریلر جاری کیا ہے  جس میں چینل کے پرائم ٹام اینکر سریش چوہانکے یہ کہتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ ”سرکاری نوکرشاہی میں مسلمانوں کے گھس پیٹ پر بڑا خلاصہ، آخر اچانک مسلمان آئی پی ایس، آئی اے ایس میں کیسے بڑ ھ گئے، سب سے کھٹن پریکشا میں سب سے زیادہ مارکس اور سب سے زیاہ سنکھیا میں پا س ہونے کا کیا ہے راز، سوچئے جامعہ کے جہادی اگر آپ کے ضلع ادھیکاری اور ہر منترالیہ میں لوک تنتر کے سب سے مہتیہ پورن استنبھ کاریا پالیکا پر قبضہ، دیکھئے نوکر شاہی جہاد پر ہمارا مہا ابھیان“۔ اس طرح کے نفرت انگیز پروگرام کا ٹریلر نشر ہونے کی اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزا ر اعظمی نے فوراً ٹی وی چینلوں کے اصول و ضوابط اور ان کی مانیٹرنگ کرنے والے اداروں جس میں دی الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سینٹر، نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی، نیوز براڈ کاسٹرس ایسو سی ایشن اوردیگر کو سدرش نیو ز چینل کے خلاف کارروائی کرنے اور پروگرام پر ...

دماغی طور پر فوت ہوچکے شخص کے گھر والوں نے اسکے جسمانی اعضاء کو عطیہ کیا یہ پہلا موقعہ ہے جہاں جسمانی اعضاء کو دوسرے ریاست بھیجا جارہا ہے ۔

Image
ہگلی24/اگست ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع میں جسمانی اعضاء کو عطیہ کرنا کا نظیر قائم کیا ایک 44سالہ شخص کے گھر والوں نے ۔  انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنس میں علاج کےلئے بھرتی ایک مریض کی ذہنی دماغی طور پر موت ہوگئی ۔ جسکے بعد اسکے پھیپھڑوں ، دونوں گردے ، کارنیا یہاں تک کے اسکے اسکین ( چمڑی ) کو بھی دوسرے مریضوں میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔  اسکا پھیپھڑا جارہا ہے حیدرآباد ۔ کولکاتا سے کسی دوسرے ریاست پہلی بار عطیہ کیا گیا جسمانی اعضاء بھیجا جارہا ہے ۔  بتایا جارہا ہے کہ حیدرآباد سے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی کولکاتا پہچ گئی ہے ۔     ہگلی اترپاڑہ کے رہنے والے پیوش کانتی گھوشال عمر 44سال وہ چار روز قبل انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنس میں بھرتی ہوئے تھے ۔ گزشتہ کل انکی دماغی موت طور پر انکی موت ہونے کی اطلاع ڈاکٹروں نے دی ۔ اسکے بعد گھر والوں نے انکے جسمانی اعضاء کو عطیہ کرنے کا اطلاع کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کے دو گردے اور اسکین ایس ایس کے ایم اسپتال میں زیرِ علاج ایک مریض کے جسم میں منتقل کی جائے گی ۔  کارنیا ( آنکھ ) شنکر نیترالہ میں بھیجا جائے گا اور پھیپھڑا کولکاتا سے ...

چنسورہ بس اسٹینڈ پر دو نمبر بس میں ایک ڈرائیور کی پراسرار حالت میں لاش ملی گھر والوں نے کہا خودکشی نہیں قتل ہے ۔

Image
ہگلی24/اگست ( محمد شبیب عالم ) آج چنسورہ بس اسٹینڈ پر دو نمبر بس جو چنسورہ پولیس کے تحویل میں تھی ۔ اس بس میں اسی بس کے ڈرائیور شیخ محرم علی کی لاش پراسرار حالت میں ملی ۔ لاش کے گردن میں ڈور لپٹا ہوا تھا اور وہ بیٹھے ہوئے حالت میں تھا ۔  آج صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب دوسرے بس کے ڈرائیوروں نے جب دیکھا فوراً پولیس کو اطلاع کیا ۔ پولیس موقعے پر پہنچ کر یہ منظر دیکھ کر حیران تھی کہ یہ تو وہی ڈرائیور تھا جو اس گاڑی میں پولیس کو یہاں وہاں لے جایا کرتا تھا ۔  یہ دو نمبر روٹ کی بس تھی جسے پولیس اپنے کام کےلئے اپنے تحویل میں لے رکھی تھی ۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے اس شخص کا نام شیخ محرم علی بتایا جو چنسورہ کے کھاگڑاجل علاقے کا رہنے والا تھا ۔ جسکی عمر بیالیس سال کے قریب تھی ۔  اس معاملے میں اسکی بیوی کی بڑی بہن سلمہ  بی بی نے کہا کہ سنیچر کے روز وہ شراب کے نشےمیں دھت تھا اس روز نہ دن میں کھانا کھانے آیا اور نہ رات کو دوسرے دن صبح گھر آیا غسل کرکے کھانا کھانا اور چلا گیا ۔ پھر دوپہر کو نہیں آیا شام کو بھی نہیں آیا ۔ گھر والے انتظار کرتے رہے ۔ میں پاس رہتی ہوں رات پونے دس بجے ...

رشڑا میونسپلٹی میں اڑتیس بیواؤں کو ایک کالین اسکیم کے تحت مالی مدد کی گئی ۔

Image
ہگلی24/اگست ( محمد شبیب عالم ) ریاستی حکومت یونہیں ماں ماٹی مانس کی حکومت خود کو نہیں کہتی بلکہ انکے خدمت ہرممکن طریقے سے کرتی ہے ۔ ریاستی وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق عوام کے لئے مختلف اسکیموں کے ساتھ ساتھ بیوہ عورتوں خصوصی طور پر جنکے شوہر ساٹھ سے کی عمر سے قبل ہی اس دار فانی سے رخصت ہوگئے ہیں انکے بیواؤں کےلئے حکومت " ایک کالین " اسکیم کے نام سے ایک بار چالیس ہزار روپئے کی مالی مدد عنایت کرتی ہے ۔  آج اسی اسکیم کے تحت ایک دفعہ پھر سے رشڑا میونسپلٹی کے ۔رائن بنرجی حال میں ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کرکے 38 بیواؤں کے ہاتھوں میں رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیرمین پرشن وجئے ساگر مشرا اور میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان چالیس ہزار روپئے کا چیک سونپ دیا ۔  اس دوران وجئے ساگر مشرا نے بتایا کہ ممتابنرجی صرف نام سے نہیں انکے کام میں بھی ممتا جھلکتی ہے اور ہم سب انکے سپاہی ہیں ۔ آج انہیں کی ہدایت پر ہم یہاں ترقیاتی کام انجام دے رہے ہیں ۔ رشڑا میونسپلٹی کا نعرہ ہے کہ ہم کسی کو بھوکا نہ رہنے دینگے اور نہ بھوکا سونے دینگے ۔ انہوں نے اور کہا کہ اس اسکیم کے تحت ...

باشندگان چاپدانی سے گزارش ہےکہ کسی بھی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں سیدھے میونسپل آکر تحقیقات کرلیں : سریش مشرا

Image
ہگلی24/اگست ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی میونسپلٹی علاقے میں حکومت کی جانب سے ایک اردو اور ایک ہندی اسکول کی منظوری ملنے کے بعد بھی اردو اسکول میں تعلیمی سلسلہ شروع نہیں ہونے اور ہندی اسکول میں تعلیم جاری ہے ۔ کو لیکر یہاں چرچہ گرم ہے ۔  اس بات کو لیکر چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین اور موجودہ بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرشن سریش مشرا نے آج ایک خصوصی ملاقات کے دوران اسکول سے متعلق تفصیلات بیان کیا ساتھ ہی کچھ دستاویز بھی دکھایا ۔ انہوں نے کاغذات دکھاتے ہوئے کہا کہ ہاں یکم جون 2017 کو تارکیشور میں ضلع انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کو سیرام پور کے ایم پی کلیان بنرجی نے چاپدانی میں ایک اردو اور ایک ہندی ہائی اسکول قائم کرنے کی گزارش کیا تھا ۔ اسکے بعد 24 جنوری 2018 کو ڈی ایم کے جانب سے چاپدانی میونسپلٹی کو کہا گیا کہ جہاں اسکول قائم ہوگی ۔ اسکے لئے زمین گورنمنٹ کو سونپی جائے ۔  14/3/2018 کو میونسپلٹی کی جانب سے وارڈ نمبر چار میں ہولڈنگ نمبر پانچ این سی ایم روڈ پر آٹھ کٹھہ 6 چھٹانک زمین سب انسپیکٹر آف اسکو بیدیاباٹی کو سونپ دی گئی جسکا میمو نمبر 70/18/1...

ہگلی ندی میں اچانک پانی کی تیز بہاؤ سے ٹوٹا گھاٹ لوگوں دکھا خوف و ہراس

Image
ہگلی21/اگست ( محمد شبیب عالم )  ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی لگاتار بارش سے ویسے ہی عام زندگی مفلوج ہے اور اسی درمیان آج ہگلی کے ہند موٹر بڑتلہ علاقے میں اچانک ندی میں اتنی تیز بہاؤ آئی کہ بڑتلہ گھاٹ کو تباہ و برباد کردی ۔  جمعہ کے روز دوپہر کے وقت ہند موٹر کے بڑتلہ گنگا گھاٹ پر اچانک سے ندی میں افان آیا اسکی رفتار اتنی تیز تھی کہ اس گھاٹ کو اپنی آغوش میں لے لیا ۔  بتایا جاتا ہے کہ دو دنوں سے ہورہی لگاتار بارش کی وجہ سے ہگلی ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا تھا اور اسی درمیان اچانک پانی کی بہاؤ تیز ہوئی اور لے اڑی گھاٹ ۔ اس خبر کو پاتے ہی لوگوں میں خوف طاری ہوگیا ۔  لوگوں نے کہا کہ اس ندی میں پانی کی سطح میں بہت زیادہ اضافہ بہت کم دیکھا جاتا ہے ۔ لوگوں نے اور کہا کہ ندی میں پانی بڑھنے کی وجہ سے گزشتہ کل ہی کچھ حصہ ٹوٹ گیا تھا ۔ لیکن آج اچانک پانی کی رفتار بہت تیز تھی ۔ نتیجے میں پورے بڑتلہ گھاٹ کو تباہ و برباد کرکے چلی گئی ۔