Posts

خواہش تھی سنگور سے کھڑا ہونے کی مگر ماسٹر موشائے نہیں مانے میں حیران ہوں کہ وہ بی جے پی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑرہے ہیں : ممتا بنرجی

Image
  ہگلی31/مارچ( محمد شبیب عالم )گزشتہ سنیچر سے مغربی بنگال اسمبلی انتخاب 2021 کی ووٹنگ شروع ہوچکی ہے ۔  آج یکم اپریل کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہورہی ہے ۔  اس سے ایک روز قبل یعنی منگل کے دن ممتا بنرجی تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کے لئے میدان جنگ میں اتر چکی ہیں اور آج ہگلی ضلع کے گوگھاٹ اور سنگور میں باری باری سے انتخابی جلسہ منعقد کی ۔  تیسرے مرحلے کی ووٹنگ آئندہ 6 اپریل کو ہونی ہے ۔ اس دن ہگلی ضلع کی کچھ سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہوگی اور باقی کے سیٹوں پر آئندہ 10 اپریل کو ووٹنگ ہوگی ۔   ممتابنرجی آج گوگھاٹ کے کامارپوکھر میں دوپہر بارہ بجے اور سنگور کے رتن پور گرام میں انتخابی جلسہ منعقد کرتے ہوئے انہوں نے سب سے پہلے اپنے متعلق بولی کہ میری خواہش تھی سنگور سے انتخاب لڑنے کی مگر ماسٹر موشائے ( روندرناتھ بھٹاچاریہ ) نہیں مانے ۔ انکو سمجھانے کےلئے بیچارام مننا کو بھیجی تھی مگر پھر بھی وہ نہیں مانے ۔     ممتا بنرجی نے اور کہا کہ میں اب بھی یہ سوچ کر حیران ہوں کہ ماسٹر موشائے بی جے پی کی ٹکٹ پر کیسے انتخاب لڑرہے ہیں ۔  ساتھ ہی اور کہی کہ میں ماسڑ موشائ...

تیسری بار کامیابی کےلئے بانسبیڑیا بیرا شاہ بابا کے در پر پہونچے تپن داس گپتا

Image
   ہگلی30/مارچ ( محمد شبیب عالم ) ستپوگرام کے امیدوار تپن داس گپتا کامیابی کےلئے بیرا مستان درگاہ پر چادر پوشی کیا ۔ دعائیں مانگی تیسری بار کامیابی کےلئے ۔ انکے ساتھ ترنمول مقامی سیکریٹری و ایڈووکیٹ نواب سہیل کے علاوہ کئی ترنمول کارکنان و حامی میں موجود تھے ۔ بتایا جاتا ہےکہ بیرا شاہ بابا بانسبیڑیا اسلام پاڑہ ہالٹ اسٹیشن کے قریب درگاہ کا سالانہ عرس منایا جارہا تھا ۔ اس موقعے پر سپتوگرام کے ترنمول کانگریس امیدوار تپن داس گپتا بھی درگاہ کی زیارت چادر پوشی اور کامیابی کی دعاء کےلئے پہونچے ۔ انکی آمد کی خبر سن کر خاصی تعداد میں علاقائی لوگ بھی جمع ہوگئے ۔ تپن داس گپتا درگاہ کی زیارت کے بعد لوگوں سے بھی ملاقات کیا اور ووٹ دیکر تیسری بار کامیاب کرنے کی گزارش کیئے ۔ 

ہولی کے دوسرے دن بھی رنگ برنگی ہولی کے رنگ میں رنگے دیکھائی دیئے تین داس گپتا

Image
     ہگلی30/مارچ( محمد شبیب عالم ) سپتوگرام کے ترنمول امیدوار تپن داس گپتا ہولی کے دوسرے دن آکنا گرام پنچایت میں ہولی مناتے دیکھے ۔ یہاں انتخابی مہم کے دوران ہولی کے دوسرے دن پہونچنے پر مقامی لوگوں نے رنگ ابیر سے انکا استقبال کیا ۔ تپن داس گپتا بھی لوگوں کے اس پیار کو قبول کرتے ہوئے انکے ساتھ رنگوں میں گھلتے دیکھائی دیئے ساتھ ہی دونوں ہاتھوں کو جوڑے ایک دفعہ پھر سے یعنی تیسری دفعہ بھی کامیاب بنانے کی گزارش کیئے ۔ انکے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں گرامین ووٹر بھی گھومتے دیکھائی دیئے ۔ تپن داس گپتا نےکہا کہ مجھے کامیاب بناکر ممتا بنرجی کی ہاتھوں کو اور مضبوط بنائیں یہ آپ سبھوں سے میری گزارش ہے ۔

رشڑا ویلنگٹن جوٹ مل انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ راستے کی ناکہ بندی پتلا نظر آتش کیا گیا 

Image
    ہگلی30/مارچ( محمد شبیب عالم ) رشڑا میں آج پھر سے کانگریس اور ترنمول ٹریڈ یونین تنظیموں کے جانب سے ویلنگٹن جوٹ مل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، گھنٹوں راستے کی ناکہ بندی اور پتلا نظر آتش کیا گیا ۔  اس دوران ریاستی حکومت پر جوٹ ملوں کی حالت بد سے بدتر بنانے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ محاذی دورے حکومت میں جوٹ ملوں کی حالت اتنی خراب نہیں تھی ۔ جتنی مزدوروں کی حمدر ماں ماٹی مانس کی سرکار کہلانے والی حکومت میں ہوئی ہے ۔  دن کو گیارہ بجے سے یہ مظاہرہ شروع ہوا اور گھنٹوں چلا ۔ اس دوران مزدور یونین تنظیم کی رہنماؤں نے ویلنگٹن جوٹ مل انتظامیہ  ایس کے کھیلواڑ ( S.K KHELWAD ) کا پتلا بھی جلایا ۔  واضح ہوکہ ویلنگٹن جوٹ مل گزشتہ 27 فروری  کی رات    سے بند ہے ۔ اسے چالو کروانے کےلئے مختلف دفعہ میٹنگ بھی ہوچکی ہے ۔ آج احتجاج کے دوران مل انتظامیہ کے خلاف نعرہ لگا " کھیلواڑ ہٹاؤ کارخانہ بچاؤ "  ۔ 

ڈاکٹر سدپتو کے انتخابی جلوس میں امڑا عوامی سیلاب کلیان بنرجی نے کہا بی جے پی یہاں ضمانت بھی نہیں بچا پائے گی ۔

Image
     ہگلی30/مارچ ( محمد شبیب عالم ) موسم کا مزاج چڑھنے کے باوجود بھی اسکی پرواہ کئے بغیر سیاسی لیڈران اپنے کارکنان و حامیوں کے ساتھ انتخابی مہم میں جی جان لگاکر محنت کررہے ہیں اور اپنے حریف کو کسی بھی صورت میں ایک انچ بھی زمین چھوڑ نا نہیں چاہتے ہیں  ۔  آج رشڑا میں بھی کچھ اسی طرح کا نظارہ دیکھنے کو ملا ۔  جہاں شیرامپور اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار ڈاکٹر سدپتو رائے کی کامیابی کےلئے شیرامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی کی رہنمائی میں ایک عظیم الشان جلوس رشڑا کے ویلنگٹن جوٹ مل گیٹ سے نکالی گئی اور ایک نمبر وارڈ سے ہوتے ہوئے چار نمبر ، پانچ نمبر ، چھ ، سات اور دس نمبر وارڈ کا چکر جی ٹی روڈ کے راستے لگاتے ہوئے این ایس روڈ پہونچی ۔ پھر وہاں سے رشڑا میونسپلٹی پار کرکے تین نمبر ریل گیٹ سے گزرتے ہوئے لکھی پلی موڑ پر پہونچی یہی جلوس کا اختتام ہوا ۔  آج کی اس جلوس میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ کئی کونسلر کے ساتھ پانچ سے سات ہزار کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے بھی خوب پسینہ بہایا ۔  اس جلوس میں...

بی جے پی والے مہمان ہیں انکی مہمانوازی کرکے الوداع کریں گھر بسانے کا موقع ہرگز نہیں دیں : سریش مشرا ‎

Image
      ہگلی27/مارچ( محمد شبیب عالم ) ایک خصوصی ملاقات کے دوران چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی کو ہم باہری نہیں " مہمان " سمجھتے ہیں اور مہمان آخر مہمان ہوتا ہے ۔ انکی خاطر داری مہمان نوازی ہم ضرور کریں ۔ مگر گھر بسانے کا موقع ہرگز نہ دیں ۔ اس لئے کہ مہمان جب تک مہمان ہوتے ہیں تب تک ہی اچھے لگتے ہیں ۔ مگر یہ دہلی گجرات سے آئے ہوئے مہمان   مہمان نہیں بےایمان ہیں یہ لوگوں کو جھوٹے خواب دیکھاکر گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انکی باتوں میں ہرگز نہیں آنا ہے ۔  ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس سال بنگال میں آج ہم ہولی تو کھیلیں گے ہی مگر دو مئی کو سال کی سب سے بڑی ہولی وہ بھی سبز رنگوں کی ہولی پورے بنگال میں کھیلی جائے گی ۔ اس سال کی ہولی ذات دھرم مذہب سے الگ ہٹ کر ہولی ہوگی ۔  جعفرانی جھوٹوں کو شکست کی ہولی ہوگی ۔ مغربی بنگال کی  سرزمین  ایک دفعہ پھر سے سبز گولیل سے ڈھک جائے گی ۔  انہوں نے اور کہا کہ ریموٹ کنٹرول سے بنگال کو نہیں چلایا جاسکتا ہے ۔ بنگال میں ممتا بنرجی کی حکومت لوگوں کے پیار و آشرو...

لاکٹ کا انتخابی مہم بیل گاڑی سے ۔

Image
    ہگلی26/مارچ ( محمد شبیب عالم ) پیٹرول ڈیزل کی مہنگائی کا اثر چنسورہ سے بی جے پی کی امیدوار لاکٹ چٹرجی پر بھی دیکھا ۔ جمعہ کی صبح چنسورہ اسمبلی حلقہ کے تحت پولوا دنارپاڑہ سے پولوا اسپتال موڑ تک اپنے انتخابی مہم کے دوران " بیل گاڑی " پر نظر آئی لاکٹ چٹرجی ۔ لاکٹ ہگلی لوک سبھا سے ایم پی بھی ہیں ۔ مگر اس اسمبلی انتخاب میں چنسورہ کے سیٹ سے اپنی قسمت آزما رہی ہیں ۔  چنسورہ سیٹ پر گزشتہ دس برسوں سے ترنمول کانگریس کا قبضہ ہے ۔ یہاں سے لگاتار دو مرتبہ اسیت مجمدار ترنمول کے ٹکٹ پر کامیاب ہوتے ہیں ۔ لیکن کہا جا رہا ہےکہ اس مرتبہ کی لڑائی تھوڑی مشکل لگ رہی ہے ۔  وہیں آج لاکٹ کی اس حرکت سے عام لوگوں میں چرچہ ہےکہ کہیں نہ کہیں پیٹرول ڈیزل کی مہنگائی کی مار لاکٹ بھی جھیل رہی ہیں ۔ مگر منھ سے ظاہر نہیں کرپارہی ہیں ۔ ورنہ بیل گاڑی پر گلی محلوں میں گھومتے دیکھائی نہیں دیتیں ۔