Posts

تانتی باغ لائبریری میں کمپیوٹر سینٹر کا افتتاح

Image
 کولکاتا 30/نومبر  - آج بروز سنیچر دن کو 11بجے تانتی باغ لائبریری کا کمپیوٹر سینٹر کا افتتاح جناب امیرالدین بابی کونسلر و ایم آئی سی مارکیٹنگ کے دست مبارک سے انجام پایا ۔  کونسلر صاحب نے اپنی ذاتی  خرچ سے 3عدد کمپیوٹر سیٹ انٹرنیٹ کے ساتھ طلباء و طالبات کے روشن و تابناک مستقبل کی غرض سے عنایت کیا ہے  ۔ دیگر مقررین میں  محمود ایس مراد نے ائیر کنڈیشن کا وعدہ کیا  ۔ پروفیسر صوفی شیریں صاحبہ نے اپنی گراں قدر تصنیف لائبریری کو عطاء کیا  ۔  جناب پروفیسر امجد حسین عالیہ یونیورسٹی  جناب پرویز رضا نے بھی اپنے نیک تاثرات پیش کئے  ۔ تقریب کی کاروائی ادارے کے سیکریٹری حاجی نسیم اختر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا  اور لائبریری کی مختصر تعارف کرایا ۔ دیگر شرکاء جلسہ نےمیں پروفیسر ابوبکر جیلانی  ڈاکٹر اسرار احمد  محمد جہانگیر  دلیپ رائے  سلطان الحق  محمد شاہد احسان  محمد نیازالدین  محمد علی غلام شبیر و دیگر ادارے کے ممبران میں اشرف محمد  جعفر  محمد اسلام  توفیق اختر  فضیل نور محمد جاوید...

بیوی کے قتل معاملے میں شوہر کو عمرقید قاتل نےکہا عدالت کے فیصلے کا احترام کرتاہوں -

Image
  ہگلی28/نومبر (محمد شبیب عالم )  آج شری رامپور عدالت میں محض ایک سال چار مہینے کے اندر ایک قتل معاملے میں آخری فیصلہ سناکر تاریخ رقم کیا ہے ۔ ورنہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ معمولی سے معمولی معاملات کی سنوائی میں برسوں برس گزرجاتے ہیں ۔  عدالت نے بیوی کے خون کے معاملے میں شوہر کو عمرقید کی سزا سنائی ۔  2018 کے جولائی ماہ میں ایک خاتون کی اسکے میکے میں ہی خون کردیا گیا تھا ۔ اسکا خاتون کا نام تھا سبھلگنا چکرورتی جو کون نگر کی رہنے والی تھی ۔  آج اس معاملے میں سرکاری وکیل ارون کمار اگروال  نے بتایا کہ بےرحمی سے اس خاتون کو قتل کیا تھا اسکا شوہر ۔ کون نگر کراتی پاڑہ کا باشندہ شیخ سلطان علی کا کچھ    برس پہلے سبھلگنا کی شادی سلطان کے ساتھ بطورِ رجسٹری ہوئی تھی ۔ لیکن سماجی طور طریقے سے یہ شادی نہیں ہوئی اور انکی ازدواجی زندگی زیادہ دن نہیں ٹکی ۔ سلطان سے علاحدگی اختیار کرنے کی کوشش میں لگ گئی سبھلگنا اور سسرال چھوڑ کر میکے چلی آئی تھی ۔ مگر سلطان اسے چھوڑنا نہیں چاہتا تھا ۔ اس بات کو لیکر اکثر دونوں کے درمیان جھڑپ تکرا ہوا کرتی تھی ۔ اس معاملے می...

مودی حکومت نے آر این آئی کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا کو تسلیم کرنے کے لئے بل تجویز کیا

Image
 نئی دہلی۔ پرنٹ میڈیا کو آزاد کرنے اور ملک میں اشاعت کرنے والی حکمرانی کے ایک اہم اقدام کے تحت ، نریندر مودی حکومت نے برطانوی دور کے ایکٹ کو مسترد کرنے اور 70 سالوں میں پہلی بار اس صنعت کے لئے ایک نیا لبرل قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔  .  مجوزہ قانون ، رجسٹریشن آف پریس اینڈ پیریڈیٹیکلز (آر پی پی) بل ، 2019 ، کا مقصد شاہی دور پریس اور رجسٹریشن آف بوکس ایکٹ ، 1867 کی جگہ لینا ہے جس کی وجہ سے اکثر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ فطرت کے خدوخال ہیں۔  مجوزہ قانون کا مقصد موجودہ شاہی دور کے قانون کے تحت ہونے والی خلاف ورزی کی سخت سزاؤں اور جیل کی شرائط کو ختم کرنا ہے۔  اس مجوزہ قانون کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائع ہونے والی خبروں کو بھی خود کو ہندوستان کے رجسٹرار آف انڈیا کے ساتھ ایک مقررہ انداز میں اندراج کرنے کی اجازت دیتا ہے۔  یہ اقدام اس لئے اہم ہے کیونکہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے اس قانون سازی کی تجویز کی گئی ہے ، جو میڈیا سے وابستہ امور پر اپنی سخت پوزیشن کے لئے برسوں سے تنقید کا سامنا کررہی ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ اس مجوزہ قانون کا م...

قدر-انحصار تعلیم فرائض کا احساس دلاتی ہے از:جناب رمیش پوکھریال نشانک

Image
  نئی دہلی‘25/نومبر، 2019: بہتر تعلیم سے ہی نئے ہندوستان کا سنگ بنیاد رکھا جاسکتا ہے۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ عالمی سطح پر ہمارا ملک تعلیمی نظام کے سلسلے میں بھی جمہوریت کا تناظر رکھتا ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس ہے ملک میں 33 کروڑ طالب علموں کے سنہرے مستقبل کیلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں انسانیت اور دائمی قدروں کا احساس دلایا جائے۔ میرے خیال میں ایک آدمی کو باوقار زندگی گزارنے کیلئے ضروری ہے کہ کسی دوسرے شخص کے خیالات کا بھی احترام کیا جائے۔ کسی کو بھی اظہار کی آزادی ہے لیکن کوئی دوسرا فرد اپنے احساسات کا اظہار کرے تو انہیں بھی سنا جائے، تحمل کے ساتھ اس کی باتوں کو سمجھاجائے۔ ہر کوئی اگر ایک دوسرے کے جذبات و خیالات کا احترام کرے تو نفاق کے پیدا ہونے کا امکان نہیں رہتا۔ دنیا کے بے شمار ممالک کا حوالہ دیا جاسکتا ہے کہ جہاں بنیادی حقوق کی باتیں کی جاتی ہیں تو ساتھ ہی ساتھ فرائض کا بھی احساس دلایا جاتا ہے۔ ہمارے دستور میں فرائض کے تعلق سے سویت یونین کے دستور سے اثر لیا گیا ہے۔ طلبا کے اندر اگر فرائض کا احساس دلایا جائے تو بہت سارے مسائل از خود ختم ہوجائیں گے۔ جب ہ...

چندن نگر پولیس کی بڑی کامیابی بدنام زمانہ ٹوٹن کے اور دو شاگرد 19ہتھیار و درجنوں گولیوں کے ساتھ پکڑے گئے -

Image
ہگلی25/نومبر (محمد شبیب عالم ) چندن نگر پولیس کمشنر ڈاکٹر ہمایوں کبیر ہگلی ضلع کے شرپسندوں کی نیندیں اڑا رکھے ہیں ۔ لگاتار گرفتاریاں جاری ہے ۔  آج چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر چنسورہ پولیس لائن میں ایک پریس میٹ کرکے صحافیوں کو بڑی خبر بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات چنسورہ کے روندر نگر سے ٹوٹن بسواس کے اور دو شاگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انکے یہاں سے مختلف قسم کے 19ہتھیار اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئی ہے ۔ ایک کا نام پروسنجیت ساہا عرف نیپا اور دوسرے کا نام ملن سیل عرف چکنا بطاگنا ہے ۔   کمشنر نے اس متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13اور 14جولائی کی رات خوفیہ اطلاع پاکر چنسورہ کے روندر نگر علاقے میں پولیس چھاپہ ماری کرنے گئی تھی ۔ وہاں پولیس کے اوپر الٹا حملہ ہوگیا کچھ چھوٹے بدمعاش پکڑے گئے مگر ٹوٹن اور اسکے خاص شاگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس دن سے ہی پولیس روندر نگر علاقے پر چوکسی بڑھادی اور کچھ دن بعد ہی ٹوٹن کو ہم نے گرفتار کرلیا ۔ اسکے بعد سے تلاشی مہم جاری رہی ۔ اب تک اس علاقے کے کل 26 شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ مختلف قسم کے چالیس ہتھیار...

پی آئی بی ، کولکاتا کے نئے ڈائرکٹر جنرل (مشرقی زون) نے عہدہ سنبھالا

Image
کولکاتا‘25/نومبر، 2019: شری رابندر ناتھ مشرا، 1986 بیچ کے انڈین انفارمیشن سروس (آئی آئی ایس)، آفیسر نے پی آئی بی کولکاتا میںوزارت برائے اطلاعات و نشریات کے ڈائرکٹر جنرل (مشرقی زون) کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔ آئی آئی ایس میں گزشتہ تین دہائیوں تک خدمات کے دوران شری مشرا نے نیوز سروس ڈویژن، آل انڈیا ریڈیو اور ڈی ڈی نیوز نئی دہلی ، پی آئی بی، نئی دہلی، پی آئی بی، سری نگر، پی آئی بی، رائے پور اور وزارت اطلاعات و نشریات کے ماتحت دیگر اداروں میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ نیز انہوں نے کاٹھمنڈو میں پرشار کے خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے بھی اپنے خدمات انجام دیئے ہیں۔بحیثیت ڈی جی (مشرقی زون) شری مشرا مشرقی زون یعنی مغربی بنگال کے علاوہ جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ میں موجود پریس انفارمیشن بیورو اور ریجنل آؤٹ ریچ بیورو دونوں اکائیوں کی کارکردگی کے انچارج رہیں گے۔ Director General (Eastern Zone), Ministry of I & B Assumes Charge ..................

ہگلی میں ڈینگو نے ایک اور کی جان لی لگاتار اموات سے لوگوں میں غم و غصہ ضلع انتظامیہ ہنگامی میٹنگ بلائی لوگوں کا میونسپلٹی پر لاپرواہی کا الزام -

Image
ہگلی20/نومبر (محمد شبیب عالم )    پورے مغربی بنگال کے ساتھ ہگلی ضلع کو بھی گزشتہ دو ماہ سے اپنی آغوش میں لئے ہواہے ڈینگو لگاتار ہورہے موت سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔   آج ڈینگو نے پھر سے ایک شخص کی جان لے لی ۔ اس کو لیکر علاقے میں کشیدگی پائی جاری ہے ۔ بھدریشور میونسپلٹی کے تحت 13نمبر وارڈ مالا پاڑہ علاقے کا رہنے والا سونو چودھری عمر 19 سال ولد ستئے نرائن چودھری جو کافی دنوں سے بند پڑے گوندل پاڑہ جوٹ مل کے مزدور ہیں سونو انکا چھوٹا بیٹا تھا ۔  سونو چودھری کو اچانک بخار ہوا ۔ گھر والوں نے گزشتہ 16نومبر کو چندن نگر اسپتال میں بھرتی کرایا ۔ سونو INGU میں فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا ۔  جب اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسکے خون کا ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کہ وہ ڈینگو مرض کی گرفت میں ہے ۔ ڈاکٹروں نے علاج تو کیا مگر نتیجہ صفر رہا اور آج صبح اسکی اسپتال میں ہی موت ہوگئی ۔  سونو کی موت کی خبر سنکر ایک طرح گارجین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا وہیں خبر پاتے ہی علاقائی لوگ بھی اسپتال پہونچ گئے ۔ یہاں لوگوں نے بھدریشور میونسپلٹی کے خلاف صاف صفائی کے معاملے میں لاپرو...