Posts

بانسبیڑیا بوروپاڑہ ماسٹر ضیاالدین کے گھر میں لگی آگ تمام سامان جل کر ہوا خاک 

Image
    ہگلی29/اپریل (  محمد شبیب عالم  ) آدی سپتوگرام پنچایت کے تحت بوروپاڑہ ڈنگل ہاٹ کے رہنے والے ماسٹر ضیاالدین کے گھر میں گزشتہ رات سحر سے عین قبل یعنی دو سے ڈھائی بجے اچانک سے انکے گھر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تین کمرے خاک میں تبدیل ہوگئے ۔  حالانکہ کہ آگ کو بجھانے کےلئے مقامی لوگوں پڑوسیوں نے جی توڑ کوشش کی اور بہت حدتک کامیاب بھی ہوئے ۔  انکی کوششوں کے بدولت ہی دوسروں کے گھروں کو آگ چھونے سے بچ گئی ۔  اس آگ کی خبر شعبہ دم کل والوں کو ملی لیکن جب تک وہ آتے لوگوں نے آگ پر قابو پالیا تھا ۔    اس معاملے میں ضیاالدین نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سحری کےلئے گھر کے سبھی افراد نید سے بیدار ہوچکے تھے ۔ اس وقت رات کے قریب دو سے ڈھائی بجے ہونگے کہ اچانک سے گھر کے ایک حصے میں الیکٹرک سارٹ سرکٹ کی وجہ سے چنگاری نکلی ماں جب تک شور مچاکر لوگوں کوبلانے لگی تب تک آگ بےقابو ہوگئی تھی ۔ ادھر آگ کی دھنک دیکھکر پاس پڑوس سے کافی تعداد میں لوگ آگئے اور اپنے طور پر آگ بجھانے میں بھرپور کوشش کئے کوئی کثر نہیں چھوڑا ۔ مگر بدقسمتی سے سب کچھ ج...

پولیس کے ساتھ بیداری مہم میں اترا تریوینی بیبسائی سمیتی و بانسبیڑیا میونسپلٹی ماسک پہننے کا سختی سے ہدایت کیا

Image
     ہگلی29/اپریل (  محمد شبیب عالم  ) انتخاب کا دور ختم ہوگیا ۔ اب بس لوگوں کو کورونا سے بچانا ہے ۔ اسکے لئے  ضلع کے دوسرے شہروں کے علاوہ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے علاقے میں بھی موگرا تھانے کی  پولیس کے جانب سے لگاتار  شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق پولیس بغیر ماسک کے لوگوں پر کاروائی بھی کررہی ہے ۔ پولیس راہ چلتے لوگوں کو سختی سے ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کررہی ہے ۔  گزشتہ دنوں بانسبیڑیا مل بازار ( سبزی بازار ) میں بغیر ماسک پہلے بازار کرتے ہوئے درجنوں لوگوں کو گرفتار کی اور ان سے جرمانہ بھی اصول کیا گیا ۔  موگرا تھانے کی ہدایت پر بانسبیڑیا مل پھاڑی کے اے ایس آئی دلیپ مشرا ایک دفعہ پھر سے حرکت میں دیکھائی دیئے ۔ گزشتہ سال اسی طرح سے رمضان کے مہینے میں کورونا وباء کو پھیلنے سے روکنے کےلئے سخت کاروائی کرتے دیکھائی دیئے تھے ۔ اس مرتبہ بھی وہ خاصے سرگرم ہیں ۔ مگر انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ کیا کروں لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کررہا ہوں ۔ مگر کچھ لوگ اس پر عمل نہیں کررہے ہیں ۔   اس شعور بیداری کےلئ...

مہلک مرض سے بچنے کےلئے قطاروں میں کھڑے لوگ بہتوں جگہ ویکسین دستیاب نہیں ہونے کی شکایت کی ‏

Image
  ہگلی23/اپریل ( محمد شبیب عالم ) کورونا کا قہر شباب پر لوگوں میں ڈر و خوف بناہوا ۔ اس مہلک مرض کی گرفت سے بچنے کےلئے ویکسین کا سہارا لینے کےلئے لوگ قطاروں میں لگے ہوئے ہیں ۔ جبکہ زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہےکہ ویکسین لینے کے بعد بھی لوگ  محفوظ نہیں رہ رہے ہیں ۔ مگر کہتے ہیں کہ " مرتا کیا نہ کرتا " اسی امید کے سہارے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہے ۔  آج ہگلی ضلع کے کئی علاقوں میں لوگ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ٹیکہ لگوانے کےلئے قطاروں میں کھڑے دیکھائی دیئے ۔ وہیں کئی سینٹروں پر ٹیکہ دستیاب نہیں ہونے کا پوسٹر بھی دیکھا گیا ۔ ساتھ ہی قطاروں میں کھڑے کئی بزرگوں نے شکایت بھی کیا کہ ویکسین لینے کےلئے کئی دفعہ سینٹر پر آئے مگر ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے گھر لوٹنا پڑا ۔  مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے لوگوں میں بھی کورونا وباء کی تیزی سے پھیلنے کی خبریں سن کر لوگوں میں دہشت بنی ہوئی ہے ۔  لوگوں میں اس بات کا بھی خوف ہےکہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی لاک ڈاؤن ہوا تو لوگ کورونا سے مریں یا نہیں مگر بھوک سے ضرور مرجائیں گے ۔  آج تارکیشور گرامی...

بنڈیل  میں ایک ٹرک موٹرسائیکل سوار کو کچلتے ہوئے سیلون سے جا ٹکرائی ایک زخمی ڈرائیور کھلاسی فرار

Image
     ہگلی18/اپریل ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے بنڈیل اسٹیشن روڈ موڑ پر دلدوز حادثہ پیش آیا ۔ ایک ٹرک پہلے موٹرسائیکل سوار کو دھکا ماری اسکے بعد توازن کھوکر دوسرے جانب ایک سیلون دکان سے جا ٹکرائی ۔  پولیس اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق جب ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرائی تو موٹرسائیکل سوار دوسری جانب گرپڑا اور موٹر سائیکل گاڑی کے نیچے آگئی ۔  اس وجہ سے موٹر سائیکل سوار بال بال بچ گیا ۔ مگر وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ جسے چنسورہ امام باڑہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔  وہیں ٹرک ڈرائیور موٹر سائیکل سوار کو دھکا مارنے کے بعد ایک بار یھر اپنا توازن کھو بیٹھا اور ٹرک سیلون دکان سے ٹکڑا گئی ۔ اس حادثے کے بعد ڈرائیور اور کھلاسی موقع دیکھکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔  ادھر اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی بینڈیل پی پی ( پولیس پوسٹ ) کی پولیس موقعے پر پہچ گئی ۔  اس دوران لوگوں نے بتایا کہ سیلون میں دو لوگ تھے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ مگر سیلون دکان کا باہری اوپری حصہ ٹوٹ گیا ہے ۔ ٹرک پولیس کے قبضے میں ہے ۔ موٹر سائیکل سوار کہاں کس علاقے کا رہن...

موٹرسائیکل پر سوار ہوکر خاتون راہگیروں کو لوٹنے کی واردات سے چندن نگر پولیس سرگرم دو گرفتار 

Image
    ہگلی18/اپریل ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں عام لوگوں کی پریشانی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ مہنگائی بےروزگاری سے لوگ تنگ ہیں ہی وہیں گزشتہ دو ماہ سے انتخابی سرگرمیوں سے بھی خاصے پریشان تھے ۔  ہگلی ضلع میں یہ انتخابی مسئلہ ابھی ختم ہی ہوا تھا کہ اب ایک دفعہ پھر سے کورونا کا خوف جینا مشکل کر رکھاہے ۔  وہیں کچھ دنوں سے چندن نگر کے علاقے میں راہگیروں کو خصوصی طور پر خواتین کو راہ چلتے انکے پرس تھیلا چھیننے لوٹنے کا واردات پیش آیا ہے ۔  تھانے میں شکایت کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار راستے کنارے کھڑی عورتوں کے پرس بیگ تھیلے چھین کر فرار کا معاملہ پیش آیا ہے ۔  شکایت ملنے کے بعد پولیس چوکسی برتتے دیکھائی تو دی مگر ان چوروں لٹیروں  کو پکڑنے میں ناکام رہی وجہ تھانے میں پولیس کی عدم دستیابی کافی  تعداد میں پولیس انتخابی ڈیوٹی پر ہیں ۔   گزشتہ کل چندن نگر کہ ناروا علاقے ایک اور ایسا ہی واردات پیش آیا ۔ راستے کنارے ایک خاتون کھڑی تھی کہ اتنے میں موٹر سائیکل پر سوار دو لوگ آئے اور بیگ چھین کر فرار ہوگئے ۔ اس وقت وہ خاتون کافی کوشش ک...

ہریدوار میں ڈبکی لگاکر واپسی کے بعد پرساد کی طرح کورونا بانٹیں گے دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں رہنماء ہدایت

Image
  اتراکھنڈ / 17اپریل - اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں منعقد ہونے والے کمبھ کے میلہ سے شرکت کے بعد اپنی ریاستوں کو لوٹنے والے عقیدتمندگان سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستوں کی حکومتوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمبھ میں شرکت کے بعد لوٹنے والے افراد کو براہ راست اپنے آبائی مقام پر جانے کی اجازت نہ دی جائے بلکہ انہیں کچھ روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے ۔  ممبئی کے میئر نے تو اپنے بیان میں یہاں تک کہا ہے کہ کمبھ سے واپس لوٹنے والے لوگ اب کورونا وائرس کی بیماری کو پرساد کی طرح باٹئیں گے لہذا انہیں قرنطینہ میں رہنما ہوگا ۔ دہلی منیجمنٹ اتھارٹی کے ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ ہریدوار کے کمبھ میلہ میں شرکت کے بعد لوٹنے والے دہلی کے تمام رہائشیوں کی قومی راجدھانی آمد پر لازمی طور پر 14 دن تک گھر پر قرنطین رہنا ہوگا ۔ 4 اپریل سے 30 اپریل تک جو لوگ بھی کمبھ سے لوٹیں گے ان سبھی کو اپنی تفصیلات مثلاً نام دہلی کا پتہ رابطہ کا نمبر، آئی ڈی پروف، دہلی سے جانے اور یہاں آنے کی تاریخ دہلی  حکومت کے پورٹل پر اپلوڈ کرنا ہوں گی ۔ ادھر مدھیہ پردیش حکو...

انتخاب ختم ہونے کے بعد ماحول بلکل پرامن تھا مگر گزشتہ رات اچانک سے ضلع کے کئی علاقوں میں ترنمول اور بی جے پی کے درمیان تشدد جھڑپ کئی زخمی

Image
     ہگلی16/اپریل ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں بی جے پی ابھی اپنی جگہ بھی نہیں بنا پائی ہے ۔ مگر حکمراں جماعت اور انکے کارکنان پر حملہ مار پیٹ کا الزام بی جے پی پر لگاتار لگ رہا ہے ۔ حالانکہ بی جے پی اس الزامات کو بلکل ہی بے بنیاد بتاتے ہوئے الٹے ترنمول کے خلاف آپسی جھڑپ و گروہ بندی بتا رہی ہے ۔    ہگلی ضلع کی کل 18 بدھان سبھا سیٹوں کو دو حصوں میں بانٹ کر پہلے 6 اپریل کو آٹھ سیٹوں پر انتخاب ہوا ۔ اسکے بعد باقی کے دس سیٹوں پر 10 اپریل کو ووٹنگ ہوئی ۔ 6 اپریل کو ووٹنگ کے دوران کئی جگہوں پر مارپیٹ جھڑپیں ہوئی تھی ۔ مگر دس اپریل کو کہا جائے تو یہاں کل دس سیٹوں پر ووٹنگ بلکل پر امن ماحول میں ہوئی تھی ۔   ہگلی ضلع میں انتخاب ختم ہونے کے بعد کئی دنوں تک ماحول بلکل پر امن ہی تھا ۔ مگر گزشتہ کل یعنی بنگالی نیا سال کے موقعے پر ضلع کے آرم باغ اور چاپدانی اسمبلی کے پیارا پور گرام پنچایت کے علاقے میں ترنمول اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ مارپیٹ کی واردات پیش آئی ہے ۔ جس میں دونوں جگہوں پر ترنمول کارکنان ہی زخمی ہوئے ہیں اور اسکا سیدھا الزام بی جے پی کارکنوں پر...