ترنمول وزراء کو دیکھ کر بی جے پے والوں نے پھر جئے شری رام کا نعرہ لگایا ، پولیس کے ساتھ ہوئی جھڑپ
کچڑاپاڑہ یکم جون (محمد شبیب عام ) بی جے پی والے اپنی حرکت سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ جیسے کسی پاگل کو دیکھ کر انکے پیچھے ہو لا لا کرتے اکثر بچوں کو دیکھا جاتا ہے ۔ ٹھیک اسی طرح سے ترنمول کانگریس کے کسی بھی وزراء کو دیکھتے ہی بی جے پی والے بلکل مزاقیا انداز میں " جئے شری رام " کا نعرہ لگانے لگے ہیں ۔ سب سے بڑی افسوس کی بات ہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ کو دیکھتے ہی کچھ اسی طرح کی حرکت کئے تھے ۔ انکی حرکت سے ایسا لگ رہا ہے کہ رام پرس اتم نہیں بلکے رام کا نام مزاق بن گیا ہو ۔ آج کچڑا پاڑہ میونسپلٹی کے تحت پانچ نمبر وارڈ کی ترنمول رہنما آلو رانی سرکار کے گھر پر بارک پور لوک سبھا اور بیج پور علاقے کے حالات کو دیکھتے ہوئے ایک گھریلوں میٹنگ بلائی گئی تھی ۔ اس میٹنگ میں ریاستی وزیر خوراک جیوتی پریاملک ، وزیر دمکل سوجیت باسو ایم ایل اے نرمل گھوش تاپس رائے اور دیگر اہم لیڈران ۔ پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ لوگ جب یہاں میٹنگ میں آرہے تھے اس دوران انکو نشانہ بناکر جئے شری رام کا نعرہ ...