Posts

چھ سال بعد نریندر مودی کو بنگال کی جوٹ صنعت کا خیال آیا : سومین مترا

Image
کولکاتا   11 جون (محمد شبیب عالم )    کانگریس کی مغربی بنگال اکائی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب پر تنقید کی ہے۔   کانگریس پارٹی  کے  ریاستی  صدر سومن مترا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ہندوستان چیمبر آف کامرس سے خطاب کے دوران  مغربی بنگال میں جوٹ کی صنعت کی بہتری کے بارے میں بات کی لیکن مرکز جوٹ ملوں کو  کھولنے کی بات   نہیں کررہی  ہے ۔  حکومت نے کچھ نہیں کیا۔  انہوں نے کہا کہ بالآخر 6 سال بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگال کو یاد کیا۔  انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب جوٹ کی صنعت مغربی بنگال کے معاشی نظام کی اساس تھی لیکن آج یہ ختم ہورہی ہے۔  بہت سی جوٹ ملیں بند ہیں اور کچے مال کی سپلائی نہیں کی جارہی ہے۔  آج اچانک وزیر اعظم نریندر مودی نے جوٹ کی صنعت کی بہتری کی بات کی۔  اگر وہ واقعی  بنگال میں جوٹ ملوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے تو انہیں  پہلے بند کارخانوں  کو کھولنا ہوگا اور کچے  کی مال کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔  اگر وہ ایسا نہ...

لوکل ٹرینیں بند ہونے کی وجہ سے بسوں اور آبی راستوں سے لوگوں کو شہر سے جوڑنے کی کوشش : دلیپ یادو

Image
   ہگلی 10/جون ( محمد شبیب عالم ) آج شری رامیور سے کولکاتا فیئرلی گھاٹ تک فیری سروس کا آغاز ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو ، شری رامپور میونسپلٹی کے سابق چئیرمین امیو مکھوپادھیا اور سات نمبر وارڈ کے سابق کونسلر سنتوش سنگھ ( پپو ) نے ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا ۔   اس سلسلے میں دلیپ یادو نے صحافیوں کو بتایا کہ شری رامپور لوک سبھا کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی کی کوششوں سے آج شری رامپور سے کولکاتا کے لئے فیری سروس کا آغاز ہوا ۔  انہوں نے اور کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوکل ٹرینیں بند ہیں اور ادھر  سرکاری دفتروں کے ساتھ غیرسرکاری دفتر بڑی منڈیاں مارکیٹ ریستوراں سبھی کھول دیئے گئے ہیں ۔ لیکن لوگ اپنے دفتروں تک کیسے پہونچیں ؟ چھوٹے چھوٹے کاروباری اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے کولکاتا کیسے جائیں ۔   انہیں سب باتوں کا خیال میں رکھکر آج بدھ کی صبح سے شری رامپور گھاٹ سے کولکاتا کےلئے فیری سروس شروع کی گئی ہے ۔  انہوں نے یہ کشتی شری رامپور سے چلکر رشڑا اور کون نگر گھاٹوں کے مسافروں کو لیتے ہوئے کولکاتا فیئرلی گھاٹ کے لئے روانہ ہوگی ۔  ...

آج آرم باغ میں سیکڑوں کی تعداد میں بی جے پی ، سی پی ایم اور ایم آئی ایم کو چھوڑ کر ترنمول کا پرچم تھام لیا

Image
  ہگلی10/جون ( محمد شبیب عالم ) ایک طرف جہاں بی جے پی مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی وداعی دیکھ رہی ہے ۔ وہیں ۔ سیکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کو چھوڑ کر لوگ ترنمول کو اپنا رہے ہیں ۔  آج بدھ کے دن آرم باغ اسمبلی کے تحت ایک نمبر مایاپور گرام پنچایت اور دو نمبر ملائے پور گرام پنچایت کے رہنے والے سی پی ایم ، بی جے پی اور مجلسِ اتحاد المسلمین ( ایم آئی ایم ) پارٹی کے کل ڈھائی سو کارکنان ممبران اپنی پارٹی کو چھوڑ کر ترنمول کا پرچم تھام لئے ۔  ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو نے انکے ہاتھوں میں ترنمول کاپرچم لہرا دیا ۔ آج کی اس تقریب میں آرم باغ کے ترنمول ایم ایل اے کرشنا چندر سانترا آرم باغ میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سوپن کمار نندی اور دیگر ترنمول لیڈران و کارکنان بھی شامل تھے ۔  اس دوران دلیپ یادو نے پارٹی میں آئے نئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ممتابنرجی کی ترقیاتی کام ملکر کرنے کی گزارش کیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آج مجھے بےحد خوشی ہورہی ہےکہ کہ ترنمول کانگریس  ماں ماٹی مانس سرکار کی کارکردگی سے متاثر ہوکر لوگ ترنمول پارٹی کو اپنا رہے ہیں ۔ انہوں نے ...

کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کا نام تبدیل کرنے کے خلاف چنسورہ میں مودی کا پتلا نظر آتش کیا گیا ۔

Image
  ہگلی 10/جون ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع کے چنسورہ گھوڑی موڑ پر وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نظر آتش کیا گیا فارورڈ بلاک کے جانب سے  ۔  ساتھ ہی  گھنٹوں مظاہرے بھی کئے ۔ اس معاملے میں فارورڈ بلاک ضلع کمیٹی کے چئیرمین سنیل ساہا نے بتایا کہ مودی کی اس گھناؤنی حرکت کی ہم مخالفت کرتے ہیں ۔ ابھی ملک میں لوگ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں اور مودی رات کے اندھرے میں کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کا تاریخی نام تبدیل کرکے شیاما پرساد مکھرجی کے نام پر رکھ دیئے ۔ آخر کیوں ؟  کولکاتا پورٹ ٹرسٹ نام سبھاش چندر بوس نے رکھا تھا اسکے علاوہ اور تین بدرگاہوں کا نام بھی انہوں نے ہی رکھا تھا ۔  مودی آج نام بدل کر صرف غلطی ہی نہیں بلکہ سبھاش چندر بوس کی توہین کئے ہیں ۔  سنیل ساہا نے مودی پر اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی صرف اور صرف نفرت کی سیاست جانتے ہیں کبھی دھرم کے نام پر کبھی مذہب کے نام پر اور اب بنگالیوں کو بنگالی سے لڑانے کی سیاست کررہے ہیں ۔ ھم مودی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے لاکر رہیں گے ۔ مودی کی اسی حرکت کے خلاف آج شام کو انکا پتلا نظر آتش کیا گیا ہے ۔ انہو...

بی جی پی مغربی بنگال میں امن و امان کو نقصان پہونچانے اور ریاستی وزیر اعلیٰ کو بدنام کرنے میں لگی ہے : ترنمول

Image
  ہگلی 10/جون ( محمد شبیب عالم ) کورونا اور امفان طوفان کے خلاف جنگ میں وزیر اعلیٰ محترمہ ممتابنرجی کی کردار کی خود تعریفیں کرتے ہوئے دھنیاکھالی کی ایم ایل اے اسیما پاترو اور چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار کو پریس میٹ کے دوران دیکھا گیا ۔  ایک طرف اسیما پاترو جہاں ہگلی لوک سبھا بی جے پی کی ایم پی لاکٹ چٹرجی کا نام لئے بغیر خوب زبانی حملہ کی اور کہا کہ آج قدرتی آفات وبائی بیماری کی وجہ سے پریشان لوگوں کا ساتھ دینے کے بجائے سیاست کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی مرکزی لیڈران انتخاب کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں ۔  انہوں نے اور کہا کہ بی جے پی علاقے میں غلط خبریں افواہیں پھیلا دو فرقوں کے مابین فرقہ وارانہ فساد پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔  بی جے پی مغربی بنگال کی ہم آہنگی کو ختم کر دینا چاہتی ہے ۔  اسیما پاترو نے مہاجر مزدوروں کی ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔    وہیں چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار چک بازار کے کمیونٹی حال میں صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں بی جے پی پر زوردار حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پورے ملک کے عوام کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ...

پنڈوا میں بے سہارا خاتون کی عصمت دری کے الزام میں نوجوان گرفتار

Image
  ہگلی  9/جون ( محمد  شبیب عالم )   آج انسانی شکل میں درندوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ آئے دن اسطرح کی وارداتیں دیکھنے سننے کو ملتے ہیں ۔ آج ایک اور واردات سامنے آیا ہے جہاں ایک پینتالیس سالہ خاتون جس کا خود کا مکان رہنے کا ٹھیکانہ نہیں ہے وہ درختوں کے نیچے اسٹیشن پر اور ادھر ادھر رہ کر زندگی گزارتی ہے ۔ اسی بات کا فائدہ اٹھا کر ایک نوجوان پر اس خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے کا الزام لگا ہے ۔ اس معاملے میں پولیس نے منگل کی صبح ملن آئچ نامی شخص کو گرفتار کی ہے ۔  یہ واقعہ ہے ہگلی ضلع کے بینچی اسٹیشن کے علاقے کا ۔  اس معاملے میں پنڈوا تھانہ کی پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق اس خاتون کا گھر مکان نہیں ہے ۔ دن بھر ادھر ادھر رہکر دن گزارتی ہے اور رات کو اسٹیشن پر جاکر سوجاتی ہے ۔  پولیس نے بتایا کہ عصمت دری کا معاملہ گزشتہ کل یعنی سوموار کی رات کو ہوئی ہے ۔  تھانے میں شکایت خود متاثرہ خاتون نے کی ہے اور کہا ہے کہ وہ درخت کے نیچے سورہی تھی کہ اسے زور زبردستی بانس بگان میں ملن آئچ لیکر گیا اور اسکی عصمت دری کی اور فرار ہوگیا ۔ اس وقت وہ عورت بےہوشی ...

ہگلی میں بھی بی جے پی رہنماؤں کے گھروں میں دیکھی ورچوئل ریلی کا جنون

Image
  ہگلی  9/جون ( محمد شبیب عالم  )    مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ورچوئل ریلی کو لیکر پورے بنگال کے بی جے پی خیمے میں آج صبح سے ہی جوش و خروش دیکھا گیا ۔ ایک طرف جہاں ریاستی سطح پر اس ورچوئل ریلی کی تیاری کی گئی تھی وہیں ۔ اضلاع میں بھی بی جے پی لیڈران رہنماء و کارکنان بھی  جوش میں نظر آئے اور صبح سے ہی اپنے اپنے گھروں میں ٹیلی ویژن کو صاف ستھرا کرکے خوبصورت سا پردہ کرسی ٹیبل پر لگاکر سامنے ٹیلی ویژن آن کرکے رکھ دیئے تھے ۔  آج جس عقیدت کے ساتھ لوگ ٹی وی دیکھ رہے تھے معلوم ہورہا تھاکہ لوگ عبادت کے لئے بیٹھے ہوئے ہوں ۔ پوجا کی تھالی اس میں پھول اگربتی لئے ٹی وی اسکرین کے سامنے امیت شاہ کی تصویر کو دیکھتے ہوئے  پوجا پاٹھ شروع کرتے پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ سنگھ بھی بجاتے دیکھائی دیئے ۔ اسکے علاوہ بزرگ بچے نوجوان خواتینوں میں بھی خاصی امنگ دیکھنے کو ملی ۔ جنکے گھروں میں ٹی وی نہیں تھا وہ وہ لوگ اپنی اپنی ہاتھوں میں موبائل لیئے امیت شاہ کی باتوں کو براہ راست سن و دیکھ رہے تھے ۔ ہگلی ضلع بی جے پی مہیلا مورچہ ( بی جے پی خواتین تنظیم ) کی جانب سے امیت ش...