عید میلادالنبی جشن کے جلوس میں پورے جوش و خروش کےساتھ دیکھائی دیتے رہے ہیں مگر جلسے میں آپکے جزبات سرد پڑ گئے آخر کیوں : نعمت اللہ رضوی
ہگلی30/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) آج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یومِ پیدائش کے موقعے پر پوری دنیا کے ساتھ بانسبیڑیا میں بھی نہایت ہی عقیدت و احترام کےساتھ جشنِ عید میلادالنبی کا اہتمام کیا گیا ۔ مگر اس ساتھ کورونا وباء کے سبب حکومت کی جانب سے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ملی ۔ اس وجہ سے جشن جلوس کی شکل میں نہیں مناکر مسجدوں مدرسوں اداروں میں جلسے کا اہتمام کرکے عاشقانِ رسول خراج عقیدت پیش کئے ۔ گزشتہ کل شام سے ہی یہاں کے مسجدوں اداروں میں جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں شروع ہوگئی ۔ مختلف جگہوں پر جلسے بھی منعقد ہوئے اور آج صبح سے ہی تمام مسجدوں میں جلسے شروع ہوگئے ۔ لیکن امسال عاشقان رسول کے رویوں سے بڑی حیرانی ہوئی ۔ ایک طرف جہاں ہمیشہ سے ہی اس مبارک دن کے موقعے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلوسوں میں جمع ہوتے رہے ہیں ۔ نبی پاک کے بارگاہ میں جوش وخروش کہ ساتھ جشن پاک میں شرکت کرتے رہے ہیں ۔ اس وقت لوگوں میں ایک عجب سا جنون کیفیت دیکھا گیا ہے ۔ مگر اس سال جلوس نہیں نکال کر جلسے منعقد کئے گئے تو وہ لوگ نظر نہیں آئے ...